ٹانک: ٹی ایم او کی نااہلی اورعدم دلچسپی، شہر میں گندگی کے ڈھیر

ٹانک،باغی ٹی وی (نامہ نگار)ٹی ایم او ٹانک کی نااہلی اورعدم دلچسپی کے باعث شہر میں ہرطرف گندگی کے ڈھیر جبکہ نکاسی آب کامسئلہ شدت اختیارکرگیا، ٹی ایم او ٹانک عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ، صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کی جانب سے ملنے والے کروڑوں روپے کے فنڈز جعلی بوگس بلوں کے ذریعے ہڑپ کرنے کاانکشاف،ٹانک شہر میں صفائی کی ابترصورتحال پرعوام کاشدیدردعمل
،محکمہ اینٹی کرپشن سے ٹی ایم اوکی کرپشن اورمالی بے ضابطگیوںکے خلاف تحقیقات کرکے قرارواقعی سزادینے کامطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایم او ٹانک کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ شہر میں ہرطرف گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جنہیں اٹھانے والاکوئی نہیں ہے ۔ ٹی ایم اوکی ملی بھگت سے عملہ صفائی گھروں تک محدودہوکر رہ گیاہے اورگھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کررہاہے جبکہ صفائی نہ ہونے کے باعث مسائل میں اضافہ ہوگیاہے ۔ صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کی جانب سے ملنے والے کروڑوں روپے کے فنڈزمیں خردبردکرکے قومی خزانے کوٹیکہ لگایاجارہاہے ۔ملی بھگت کرکے جعلی بوگس بلوں کے ذریعے کروڑوں روپے کے فنڈزپرڈاکہ ڈالاجارہاہے مگرکوئی ایکشن نہیں لیاجارہاہے ۔عوام اپنی مددآپ کے تحت صفائی کرانے پر مجبورہوچکے ہیں ۔ٹانک کے عوامی سماجی سیاسی سول سوسائٹی کی عوام نے ڈپٹی کمشنر ٹانک ،اینٹی کرپشن حکام سے ٹی ایم اوکی کرپشن کوبے نقاب کرکے منطقی انجام تک پہنچانے کامطالبہ کیاہے۔

Leave a reply