قصور
ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں تعینات پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کی طرف سے سیکیورٹی گارڈز پر ظلم کی حد،تنخواہ پوری مانگنے پر گارڈز نوکری سے فارغ،

تفصیلات کے مطابق قصور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال المعروف بابا بلہے شاہ ہسپتال قصور میں سیکیورٹی کا ٹھیکہ سیفٹی سیکیورٹی نامی پرائیویٹ کمپنی کے پاس ہے جس نے ظلم کی حد پار کر دی ہے
ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈ وسیم راجہ نے میڈیا نمائندگان کع بتایا کہ ہماری تنخواہ 33800 روپیہ فی سیکیورٹی گارڈ مقرر ہے جبکہ نجی سیکیورٹی کمپنی کا ایریا سپروائز پرویز اور ہسپتال کا سپروائز جمیل ہمیں 27000 روپیہ فی کس گارڈ ماہانہ تنخواہ دیتا ہے یعنی کہ 7000 روپیہ ماہانہ فی گارڈ کو کم دیا جاتا ہے
ہماری تنخواہیں جب بینک اکاؤنٹ میں آ جاتی ہیں تو ہمیں ساتھ لیجایا جاتا ہے اور ہمیں فی گارڈ 27000 روپیہ دیا جاتا ہے جبکہ باقی خود ہڑپ کر لئے جاتے ہیں اس بابت جب میں نے پوری تنخواہ کا تقاضہ کیا تو مجھے اور کچھ اور گارڈز کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا
جبکہ اس بات کا انکشاف بھی ہوا کہ گارڈوں کو کئی کئی مہینے تنخواہیں نہیں دی جاتیں جس کے باعث غریب سیکیورٹی گارڈوں کے گھروں کے چولہے نہیں چلتے اور قرض لینے پر مجبور ہوتے ہیں
متاثرہ گارڈوں نے ڈپٹی کمشنر قصور،وزیر اعلی پنجاب اور وزیر داخلہ پنجاب سے نوٹس لے کر رحم کی اپیل کی ہے اور سیکیورٹی کمپنی کی بے ضابطگیوں پر ان کا احتساب کرنے کی استدعا کی ہے

Shares: