باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پارٹی چیئرمین عمران خان کے خلاف پھٹ پڑے ہیں

نجی ٹی وی شو میں تنویر الیاس نے عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کو کھری کھری سنائیں، تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار پرویز خٹک ہیں پرویز خٹک نے پارٹی کو تقسیم کیا سیف اللہ نیازی بھی ٹکٹوں کی لوٹ سیل کے وقت باہر نکل آیا ہے ، پی ٹی آئی کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے پارٹی میں ٹکٹوں کی لوٹ سیل لگی ہے جب ٹکٹوں کا وقت آتا ہے تو لوگ موسمی مینڈکوں کی طرح نکل آتے ہیں

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان احسان فراموش ہیں یا نہیں اس کا جواب میں پھر کبھی دوں گا ،پارٹی نے میرا ساتھ نہیں دیا عمران خان کا ایک ٹویٹ تک نہیں آیا میں سمجھتا ہوں کہ پی ٹی آئی راستے سے ہٹ چکی ہے۔ ثاقب نثار کہتے ہیں آڈیو میرے بیٹے ہی کی ہے جبکہ فواد چودھری کہتے ہیں یہ جعلی ہے عمران خان ایاک نعبد پڑھتے ہیں انہیں چاہیے اھدنا الصراط المستقیم پرعمل بھی کریں.

واضح رہے کہ تنویر الیاس تحریک انصاف کے‌صدر بھی تھے تاہم انکو اس عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے،

تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج

تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج

،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

Shares: