وفاقی وزیر اسد عمر نے گرلز انصاف کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب لوگوں کے لئیے یہ بہت بڑی اپورچیونٹی ہے،چاہتا ہوں انصاف یوتھ ونگ کی تمام لڑکیاں لیڈر بن کر نکلیں،معاشرے میں خواتین کی شناخت ان کے والد یا بھائی سے ہوتی ہے،چاہتا ہوں معاشرے میں خواتین کی شناخت ان کے اپنے نام سے ہوں،

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کے لئے ایک بڑا موقع ہے کوشش کریں اس سے لیڈر بن کر نکلیں تقریریں اچھی کرنے والا لیڈر نہیں ہوتا، بلکہ وہ لیڈر ہوتا ہے جو اپنی زمہ داری کا احساس کرکے اپنے فالوورز کی بہتری کے لئے کام کرتا ہے حکومت رواں سال طلباء و طالبات کو 47 ارب روپے کے سکالر شپ دے گی کامیاب جوان پروگرام کے تحت ایک لاکھ سکالر شپ کا پہلا حصہ مکمل ہو چکا ہے،دوسرا حصہ جاری ہے کامیاب جوان پروگرام میں ہر قسم کی تربیت کے پروگرام رکھے گئے ہیں طلباء وطالبات ڈگری کے ساتھ ساتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام سے بھی استفادہ حاصل کریںکامیاب جوان پروگرام کے تحت ایک سو ارب روپے قرض جوانوں میں تقسیم ہوں گے،جسمین سے 31 ارب روپے بچیوں نے حاصل کئےاور کامیابی سے اپنا کاروبار چلا رہی ہیں عمران خان کی جدو جہد اس عوام اور جوانوں کے لئے ہیں،چاہتے ہیں آپکو وہ مواقع ملیں جو ہمیں نہیں مل سکےانشاء اللہ آپ ایسا پاکستان بنائیں گے جس پر دنیا رشک کرے گی،اوریہ کام آپ کریں گے

وزیراعلیٰ بلوچستان نےواقعی اپنے عہدے سے استعفی دے ہی دیا:پشین گوئی بھی عین پوری ہوئی

مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

بہت ہو گئے جلسے، پی ڈی ایم سے استعفے طلب

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے آئی ایس ایف گرلز کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں انشاءاللہ لڑکوں سے بہتر کام کریں گی آپکی جماعت،حکومت اور کابینہ کا خواتین پر خصوصی فوکس ہے،خواتین کو وراثت میں حصہ دینا،مسائل کا حل حکومتی ترجیح میں شامل ہے احساس پروگرام کے تحت نئے پروگرامز میں پچاس فیصد سے زائد حصہ خواتین کا ہو گا پی ٹی آئی کی حکومت دنیا کی پہلی حکومت ہے جس نے لڑکیوں کا وظیفہ زیادہ رکھا سٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگز میں مرد کہتے ہیں کہ خواتین کا پچاس فیصد حصہ کم کرکے تیس فیصد کیا جائے لیکن وزیراعظم نے اسے پچاس فیصد ہی رکھا جائےاحساس پروگرامز کے تحت بچیوں کو وظائف دینے سے گراؤند پر انقلاب ا رہا ہے کہ لوگ بچیوں کو تعلیمی اداروں میں لا رہے ہیں جب تک لڑکیاں تعلیم حاصل نہیں کریں گی تب تک وہ ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا نہیں کر سکیں گی گزشتہ سال 90ہزار طلباء کو وظائف دیئے،یہ فیصلہ ہوا ہے کہ ضرورت اور میرٹ کی بنیاد پر وظائف دیں گے آپکو فخر ہونا چاہیئے کہ آپ کی جماعت اور حکومت نے میرٹ اور شفافیت کو اپنایا ہے

Shares: