ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے. عبدالقدوس بزنجو

0
43

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ کی ملاقات ہوئی جس میں بالخصوص رخشان ڈویژن اور بالعموم صوبے کی ترقی اور مسائل پر بات چیت ہوئی۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ خاران، بسیمہ، احمد وال اور دالبندین شاہراہوں کو صوبائی اور وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں شامل کیا جائیگا۔ ملاقات میں وفاقی حکومت کے معاونتی منصوبے خاران یونیورسٹی آف ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
مزید یہ پڑھیں؛ مریم نواز کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ کے ججز پر تنقید،چیف جسٹس کو خط ارسال
زمان پارک سے عمران خان کے جاتے ہی سیکورٹی بیریئر ہٹانے کا کام شروع
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے، معدنی ذخائر اور زراعت کے حامل علاقوں میں روڈ نیٹ ورک کے جاری منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، چاغی، نوشکی ،خاران اور خضدار کے علاقے تجارت ،زراعت ،تعلیم ،معدنیات اور سماجی و معاشی حوالوں سے ایک اہم اور تاریخی راہداری کی حیثیت رکھتے ہیں۔

Leave a reply