تربیلا۔غازی بروتھا کے متاثرین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات اُٹھائے جارہیے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد؛اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ تربیلا۔غازی بروتھا کی مقامی آؓبادی کے مسائل کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی مقامی آبادی کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ غا زی بر وتھا پا ور پر وجیکٹ کے متا ثرین کو معاوضے کی ادائیگی کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے زوز پارلیمنٹ ہاؤس میں تربیلا۔غازی بروتھا کے متاثرین کے مسائل کو حل کرنے سے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو رکرتے ہوئے گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے تونانی عمر ایوب کے علاوہ ارکان صوبائی اسمبلی فیصل زمان، زنگیزخان اور تحصیل ناظم ٹوپی سہیل خان بھی شریک تھے۔اسپیکر نے کہا کہ زراعت اورر فیشریز کے شعبے پانی کی سطح کم ہونے سے مسائل کا شکار ہیں ان شعبوں کے مسائل کو ختم کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر خصوصی اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ غازی بروتھا پاور پروجیکٹ کی تعمیر سے علاقے میں زیر زمین پا نی کی سطح گرنے کی وجہ سے علاقے میں آبپاشی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے پانی کی قلت کے خاتمے کے لیے نئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے۔ انہون نے مزید کہا کہ ملک میں جنگلات اور جھیلوں کی بحالی کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
اسپیکر نے کہا کہ تربیلا واٹر پارک سے علاقے میں تفریحی گاہوں میں اضافہ ہو گا اور سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا جس سے علاقے کی عوام کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غازی بروتھا پاور پروجیکٹ کے متاثرین کو معا وضے کی ادائیگی کے حصول میں ہر ممکن تعاون کو یقینی بنا یا جائیگا۔اسپیکر کی متعلقہ اداروں کو لارنس پور روڈ کی بحالی کے لیے کام کو جلد شروع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ اسپیکر نے متعلقہ محکموں کو علاقے میں درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں شریک واپڈا سمیت دیگر اداروں کے اعلی حکام نے علاقے کو درپیش ضروری مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

Shares: