تاریخی قصبہ انتظامیہ کی عدم توجہ کا مرکز، عوام سراپہ احتجاج

0
37

صدیوں کا بیٹا تاریخی قصبہ لڈن تبدیلی سرکار کا قصبہ لڈن سے سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے، ایک لاکھ کی آبادی بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث سخت اذیت کاشکار ہے، ناقص سیوریج سسٹم ہے، پینے کا صاف پانی کئی سال سے بند ہے واٹر سپلائی ضلعی انتظامیہ کا منہ چڑھارہی ہے، لڈن کی سیاسی سماجی اور تجارتی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر ملتان اور ڈی سے وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، ناقص سیوریج سسٹم کے باعث گلی محلے سڑکیں گندے پانی میں ڈوب چکیں ہیں، شہرکے چاروں اطراف محلہ جاوید کوٹ، ممتازبازار، نئی آبادی، حسن محمود کالونی، حسوپورہ، امام بارگاہ، شاہد کالونی مین بازار چوک قاسم شہید، عیسن والا میں گندے پانی کے جوہڑ بن چکے ہیں، یہاں کی عوام ترقی کے اس دور میں بھی مضرصحت پانی پینے پر مجبور ہیں، جس سے شہریوں میں پیٹ کی بیماریوں وبائی امراض کے علاوہ ہیپاٹائٹس بی اور سی کا شکار ہورہے ہیں، جگہ جگہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگ چکے ہیں، شہرکے وسط میں کئی سال سے پڑی بند واٹر سپلائی گندے پانی اور مچھروں کی آماجگاہ بن گئی ہے.

لڈن کی سیاسی سماجی اورتجارتی رہنماوٴں عنصر جوئیہ، عمر دراز رحمانی، حاکم علی رحمانی، مہر زاکر، شوکت کاٹھیا، حاجی زبیح اللہ، چوہدری انیل نے میڈیا کو بتایا کہ قصبہ لڈن لاوارثوں کا شہر ہے، یہاں پر اقتدار کرنے والے سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے اس شہر کی کبھی بھی صیح معنوں میں حقیقی ترجمانی نہیں کی ہے، آج بھی یہ قصبہ گنجان آباد ہونے کے باوجود پستی اور تنزلی کا شکار ہے، پرانے اور نئے پاکستان کے دعوے دار آج بھی ان بنیادی مسائل سے منہ پھیر چکے ہیں، سب سے بڑا مسئلہ سیوریج کا ہے، جو کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ اور کرپشن کے باعث جوں کا توں ہے، یہاں کے سفید پوش لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں، سیوریج کے پانی سے غریب لوگوں کے مکان گر رہے ہیں، لہزا ہم وزیراعلیٰ پنجاب کمشنر ملتان اورڈپٹی کمشنر وہاڑی سے نوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہیں.

طیب اشرف
نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

Leave a reply