ایف پی سی سی آئی میں برسر اقتدار گروپ بزنس میں پینل (بی ایم پی)کے سر پرست اعلی اور ایف پی سی سی آئی،سارک چیمبر آف کامرس کے سابق صدر طارق سعید مرحوم کو بدھ کی شام میوہ شاہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔۔واضح رہے کہ طارق سعیدطویل اورشدید علالت کے باعث ضیاالدین ہسپتال میں داخل تھے ۔
قبل ازیں طارق سعید کی نمازجنازہ ڈیفنس فیز6کی مسجد صہیم میں ادا کی گئی۔نمازجنازہ میںایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں،یونائٹیڈ بزنس گروپ کے صدرزبیرطفیل،عارف حبیب گروپ کے سربراہعارف حبیب،فیڈریشن کے نائب صدرحنیف لاکھانی،ہمایوں سعید،خرم طارق سعید،حنیف گوہر،زبیرموتی والا،زکریاعثمان،مظہرعلی ناصر،شکیل احمدڈھینگڑا،مرزااختیار بیگ،اکبرعبداللہ،شبیرمنشا چھرا،خرم اعجاز، شیخ اسلم،امجدرفیع،ممتازشیخ،شوکت احمد،کراچی چیمبر کے صدر شارق وہرہ،احمدچنائے،سلطان چالہ،عابدچنائے،اقبال اللہ والا،جاوید چنائے،عثمان شیخ، مطلوب رضوی اورتجارت وصنعت سے وابستہ سینکڑوں افراد اورانکے اہل خانہ نے شرکت کی۔
جبکہ ایف پی سی سی آئی کے سابق صدور ایس ایم منیر،افتخار علی ملک،سینیٹر الیاس احمدبلور،میاں محمدادریس، زبیرطفیل،کیپٹن عبدالرشید ابڑو،یو بی جی کینیڈا چیپٹر کے چیئرمین نوید بخاری،خالدتواب،طارق حلیم،شبنم ظفر،منیرسلطان،کریم عزیزملک،رحمت اللہ جاوید،زاہداقبال،حاجی افضل،آغانعمت اللہ مظہر،سہیل الطاف،ثمینہ فاضل،سعیدہ بانو،رضوانہ شاہد،ناہیدمسعود،عبدالشکورکھتری اوردیگر رہنماں نے طارق سعید کی وفات پر گرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت کی دعا کی ہے۔
طارق سعیدپاکستان میں تجارتی سیاست میں تاریخ ساز شخصیت تھے اور انہیں دنیا بھر میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔وہ طویل عرصہ تک ملک بھر کی کاروباری برادری کی سربراہی کرتے رہے جبکہ ایف پی سی سی آئی اور کراچی چیمبرآف کامرس میں ان کے نامزد کردہ نمائندے صدر اور دیگر عہدوں پر فائز ہوتے تھے اورطارق سعید کو پاکستان میں بزنس کمیونٹی کا انتہائی مضبوط ترین لیڈر مانا جاتا تھا،انہوں نے پاکستانی سیاست میں بھی حصہ لیتے ہوئے کراچی سے پی ای سی ایچ ایس اور لائنزایریا کیقومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑا تھا جس میں انہیں شکست ہوئی تھی ۔انکے صاحبزادے خرم سعید اوربھائی ہمایوں سعید بھی ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر رہ چکے ہیں۔

Shares: