امریکی صدر نے کس ملک کو کہہ دیا کہ اہداف بھی سیٹ کر لیے اور ہتھیاربھی تیار ہیں….؟

0
45

سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں پر رد عمل دیتےہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی تیل حملے کے جواب کے لئے نشانے اور ہتھیار کے ساتھ تیار ہیں ۔تا ہم تصدیق کے منتظر ہیں.


ٹویٹ کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی تیل تنصیابات پر حملے کیے گئے ا، یقین کرنے میں کوئی چیز حائل نہیں کہ حملے کس نے کیے، تاہم تصدیق کرنے پر منحصر ہے.
واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی تاہم اسے بحال کردیا گیا ہے۔اسرائیلی اور امریکی میڈیا ان حملوں کی ذمہ داری ایران پر ڈال رہے ہیں.

سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر کس ملک کی سرزمین اور کس کا اسلحہ استعمال ہوا خبر آگئی

اس بارے سعودیہ کے وزیر توانائی کے شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے بتایا کہ ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 3:30اور 3:42 پرخریص اور بعقیق کے مقامات پر ارامکو کمپی کی تیل دو آئل فیلڈ پر دہشت گردوں کے حملوں کے نتیجے میں متعدد دھماکے ہوئے اور آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم حکام نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔

Leave a reply