پاکستان کے ماضی کے معروف میزبان کمپئیر اداکار اور سیاستدان طارق عزیز کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا جکہ وہ پروگرام کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان کے شو کے انتظار میں جاگتے رہتے ہیں-
باغی ٹی وی : گذشتہ روز پاکستان کے معروف اداکار کمپئیر میزبان اور سیاستدان طارق عزیز کا انتقال ہو گیا تھا جس پر پاکستانی عوام سمیت تمام معروف شخصیات ، شوبز فنکار اور سیاستدان غمزدہ ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے غم کا اظہار کر رہے ہیں طارق عزیز کے انتقال کے بعد سے اُن کے مختلف انٹرویوز، اور تقاریر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں-
https://www.instagram.com/p/CBkcYYRpbKn/?igshid=agtv0jzykfh
اُن میں سے نجی چینل کے ایک شو میں انٹر ویوکی ویڈیو زیر گردش ہے اس ویڈیو میں طارق عزیز کہتے نظر آرہے ہیں کہ وہ سئنئیر اینکر پرسن مبسر لقمان کا شو دیکھنے کے لئے جاگتے رہتے ہیں اور وہ مبشر لقمان کے فین ہیں-
طارق عزیز نے اس انٹر ویو کے دوران پی ٹی وی پر کام کرنے اور حکومت پر تنقید کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب ہم پی ٹی وی پر کام کرتے تھے تو سوچتے تھے کہ ہم حکومت کو گالی دیں ان کا تو چینل ہے اس میں نوکری کر رہے ہیں ہم ان پر کیسے تنقید کر سکتے ہیں-
طارق عزیز کا کہنا تھا کہ آج تو آپ حکومت پر وزیر اعظم پر تنقید کر سکتے ہیں-
انہوں نے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کھرا سچ کا میزبان مبشر لقمان کو دیکھنے کے لئے میں
جاگتا رہتا ہوں کہ آج وہ کس کا دامن جھنجھوڑتے ہیں-








