ماضی کے معروف کمپیئر،اداکار ،میزبان اور سیاستدان طارق عزیز انتقال کر گئے-
باغی ٹی وی : ماضی کے مقبول ٹی وی شو نیلام گھر کے میزبان اور کمپئیر طارق عزیز آج انتقال کر گئے-طارق عزیز 28 اپریل 1936 کو جالندھر میں پیدا ہوئے – اور اپنی ابتدائی تعلیم جالندھر سے ہی حاصل کی انہوں نے اپنے فنی کرئیر کا اغاز ریڈیو پاکستان لاہور سے کیا انہوں نے اپنے ٹی وی پر اپنے فنی کیرئیر کا اغاز 1964 میں کیا-
جب پاکستان میں لاہور میں ٹیلی ویژن پر ابتدائی نشریات کا آغاز نومبر 1964 کو ہوا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے پہلے میل اناؤنسر تھے- پی ٹی وی پر نشریات میں دیکھے جانے والے پہلے آدمی تھے-
طارق عزیز نے 1967 میں اپنی فلمی کیرئیر کا اغاز اداکار وحید مراد اور اداکارہ زیبا کے ساتھ فلم انسانیت سے کیا اس کے عالوہ انہوں نے فلم ہار گیا انسان میں بھی اداکاری کی- عالوہ ازیں طارق عزیز متعدد لوکل ٹی وی پروگرامز اور مارننگ شو بھی کئے-
انہوں نے ٹیی تھون کے نام سے ایک چیریٹی تنظیم بھی بنائی-
طارق عزیز کو ان کے شو بزم طارق عزیز سے شہرت ملی-
ان کو پہچان ٹی وی شو نیلام گھر سے ملی جس کا آغاز 1974 میں ہوا تھا بعد میں یہ ٹی وی کوئز شو طارق عزیز شو اور پھر بزم طارق عزیز کے نام سے نشر کیا جانے لگا-
طارق عزیز نے 1960 سے 1970 تک کئی فلموں میں سائڈ رول بھی ادا کئے ان کی مشہور فلموں میں تھی جو 1969 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم نے دو نگار ایوارڈ بھی اپنے نام کئے تھے
طارق طارق اپنے طالبعلمی کے زمانے سے ہی سیاست میں دلچسپی رکھتے تھے اپنے کالج میں بھی سایسی سرگرمیوں میحصہ لیتے تھے انہوں نے 1970میں ذوالفقار علی بھٹو کی جماعت پی پی پی جوائن کی بعد میں 1996 میں انہوں نے مسلم لیگ ن جوائن کی اور اس جماعت کے رُکن کی حیثیت سے لاہور سے نیشنل اسمبلی میں منتخب ہوئے اور 1997 سے 1999 تک پاکستان نیشنل اسمبلی کے رُکن رہے – بعد ازاں پریذیڈنٹ پرویز مشرف کے دور اقتدار میں مشرف کی سیاسی پارٹی پہاکستان مسلم لیگ ق میں چلے گئے-
طارق عزیز کو ان کی فنی صلاحیتوں اور اعلی کاگردگی پر 1992 میں حکومت کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے نوازا گیا-