پاکستان کے معروف اداکار کمپئیر میزبان اور سیاستدان طارق عزیز کا آج انتقال ہو گیا ہے جس پر پاکستانی عوام سمیت معروف شخصیات غمزدہ ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے غم کا اظہار کر ہی ہے-

باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف اداکار کمپئیر میزبان اور سیاستدان طارق عزیز کا آج انتقال ہو گیا ہے جس پر پاکستانی عوام غمزدہ ہے اور سوشل میڈیا پر اپنے غم کا اظہار کر ہی ہے سوشل میڈیا پر طارق عزیز کے ایک یاد گارخطاب کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پاکستان میں تعلیم کے نظام اور پاکستانی معشیت پر بات کرتے نظر آ رہے ہیں-

طارق عزیز نےاپنے ایک خطاب میں تعلیم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا میں مسلمانوں کی تعداد ایک ارب اور پچاس کروڑ کے قریب ہے گویا دنیا کا ہر پانچواں یا چھٹا آدمی مسلمان ہے اور اس کے مقابلے میں یہودی چند کروڑ ہیں دو یا تین کروڑ ہیں ہم ایک ارب پچاس کروڑ اور وہ پانچ کروڑ اور پچھلے 100 سال میں 200 میں سے 180 نوبل پرائز یہودیوں کے پاس ہیں اور آپ کے پاس صرف تین ہیں اب اس کے بعد رونے کو جی نہ چاہے تو پھر آدمی کیا کرے-

انہوں نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ایک ارب پچاس کروڑ وہ تین نوبل پرائز حاصل کرتے ہیں اور دوسری طرف بہت ہی واجبی پانچ کروڑ وہ 180 پرائز حاصل کرتے ہیں معشیت ان کے ہاتھ میں ہے کارل ماس یہودی تھا پینسلین بنانے والا یہودی تھا دنیا کی اکنامکس کو اس وقت یہودی کنٹرول کر رہے ہیں-

انہوں نے خطاب میں موجود لوگوں کو مخاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بات ذہن میں رکھئے گا آپ کے بچوں کا دودھ تک یہ ملٹی نیشنل کمپنیاں اس پر قبضہ کر چکی ہیں جس دن چاہیں گے آپ کے بچوں کو بھوکا مار دیں گے اور پاکستان دنیا میں دودھ پیدا کرنے والا پانچواں مُلک ہے لیکن آتا سب کچھ ادھر سے ہی ہے بسکٹ گندم بھی ادھر سے آتے ہیں –

انہوں نے کہا میرے پاس وقت کم ہے اور زخم زیادہ ہیں انہوں نے بچوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مستقبل ادھر بیٹھا ہے یہ ہاتھ اگر مضبوط ہوئے یہ ذہن اگر پڑھے لکھے اور طاقتور ہوئے تو پاکستان طاقتور بنے گا پاکستان میں بلوچستان کے گوادر سے لے کر چترال کے گاؤں کے بچے تک ایک ہی اگر نظام تعلیم ہو جائے تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان 10 ، 20 سال میں اقوام عالم کو پیچھے چھوڑ دے گا لیکن شرط یہ ہے کہ 18 کروڑ میں سے صرف پانچ فیصد کو حاکمانہ غرور نہ دو پچانوے فیصد کو غربت ور جہالت نہ دو ان کو اردو میڈیم کہہ کر نفرت نہ دو تمہاری اپنی زبان ثقافت ادب ہر چیز تمہاری یہ پانچ فیصد کھا رہے ہیں گدھوں کی طرح نوچ رہے ہیں اور پچانوے فیصد کے پاس رات کو کھانے کے لئے نہ روٹی ہے نہ ان کے گھر دیا جلتا ہے-

طارق عزیز نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے لیکن گندم باہر سے آتگی ہے زرعی ملک ہے چاول اور دودھ باہر سے آتا ہے اور زرعی ملک ہے لیکن کسان کے چہرے پر خوشی نہیں ہے آنکھوں میں روشنی نہیں ہے اس کا بچہ سکول نہیں جا سکتا-

ماضی کے معرف کمپئیر طارق عزیز انتقال کر گئے

ہمارے بچپن کو یادگار بنانے والے رخصت ہو گئےطارق عزیز کی وفات پر شوبز فنکار اور معروف شخصیات غمزدہ

Shares: