مداحوں کا نیلام گھر کے میزبان طارق عزیز کو خراج تحسین دیکھئے باغی ٹی وی پر

0
41

لاہور: مداحوں کا نیلام گھر کے میزبان طارق عزیز کو خراج تحسین دیکھئے باغی ٹی وی پر،طارق عزیزایک عہد تھا ، جوہمیشہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، معروف کمپیئرطارق عزیزکی وفات پرعوام الناس کا خراج تحسین ،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی معروف شخصیت جسے دنیا طارق عزیز کے نام سے یاد کرتی تھی آج اپنا وعدہ پورا کرکے رب جلیل کے پاس ہمیشہ کےلیے چلے گئے

باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے جب ان کے گھر،محلے اوراردگرد رہنے والے لوگوں سے ان کی شخصیت کے بارے میں باغی ٹی وی کے نمائندہ نے گزشتہ سے پیوستہ یادوں کے بارے میں سوالات پوچھے توکچھ اس طرح دلچسپ جوابات سننے کو ملے

باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے محمد انورحسین جو کہ پی ٹی وی کے سابقہ مارکیٹنگ مینجرتھے ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک شفیق باپ کی طرح تھے وہ فنکارنہیں ایک استاد تھے جنہوں‌نے ہمیشہ اپنے ارد گرد رہنے والوں کی رہنمائی کی ، ان کی خیرخواہی کی

 

 

محمد انورحسین کہتے ہیں کہ میں نے ہمیشہ ان کو ایک محب وطن اورخیرخواہ انسان کے طورپرپایا وہ ادیب تھے ، نوجوان نسل کے مربی تھے ، ہمیشہ انہوں نے اپنے پروگراموں میں اپنے نوجوانوں کی تربیت کی ، وہ شعروشاعری کے شوقین نہیں بلکہ شعروشاعری کے ذریعے لوگوں‌کی تربیت کرتے تھے ، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ پی ٹی وی کے لیے اپنی زندگی وقف کردی

ایک شہری نے کہا کہ وہ ایک عہد تھے ، وہ شخص نہیں بلکہ ایک شخصیت تھے ، وہ ایک استاد تھے وہ ایک یونیورسٹی تھے جس نے ہمیشہ دوسروں کی تربیت کی ، ان کا کہنا تھا کہ طارق عزیز نے ہمیشہ اپنی قوم کے لیے کام ، وہ پی ٹی وی کا تعارف تھے

ایک اور شہری کہتے ہیں کہ ان کے نام کی کوئی نہ کوئی یادگارہونی چاہیے ، وہ ہمیشہ ملک وقوم کے لیے کام کرتے رہے ،

ایک اورشہری نے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے مربی اوراستاد تھے ، وہ مجھے ایک گاوں سے لے کریہاں‌لائے میری رہنمائی کی، میں ان کو کبھی بھی بھول نہیں‌سکتا

ان کے ایک ہمسائیہ نے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک بہت ہی پیارے ہمسائے اورنیک دل انسان تھے ، میں نے ان کے ساتھ جا کرایک مرتبہ طارق عزیز شو سے انعامات بھی جیت کا لایا تھا ،وہ میرے والد محترم کے بہترین ساتھیوں میں سے تھے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے

Leave a reply