سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے بیٹے جنید طارق آخر کار بول پڑے ہیں، انہوں نے ایک وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری سوتیلی والدہ جنہوں نے میرے والد سے طلاق لے لی تھی وہ کس حق سے میرے والد اور ان کے دوستوں کا نام استعمال کررہی ہیں. جنید طارق نے کہا کہ میری سوتیلی بہنوں کو میں دل سے بہنیں مانتا ہوں ان کا حق ان کو ضرور دوں گا لیکن میری سوتیلی والدہ جن کا میرے والد سے تعلق ہی نہیں رہا وہ کیوں جگہ جگہ جا رہی ہیں اورمیرے والد کا نام استعمال کرکے سب سے پیسے مانگ رہی ہیں انہوں نے میرے والد کے موبائل سے ان کے تمام دوستوں کے نمبرز نکال کر ان سب کو میسجز کئے ان سے پیسے مانگے. اور اب یہ کبھی گورنر ہائوس کے باہر

یٹیاں لیکر چلی جاتی ہیں اور کبھی میرے پاپا کے دوستوں کو برا بھلا کہہ رہی ہوتی ہیں. یہ میرے والد کا نام استعمال کرنا بند کریں ورنہ میں چپ نہیں رہوں گا. جس روز میرے والد کے قل تھے میں نے اپنے سوتیلی بہنوں کو پیسے دئیے اسکا تو یہ زکر نہیں‌کررہیں. میں ان سے یہی کہوں گا کہ لینا ہے تو میرا نام لیں میرے چچا کا لے لیں لیکن میرے والد کا نام لیکر ان کے نام پر پیسے اکٹھے نہ کریں. یاد رہے کہ طارق ٹیڈی کی اہلیہ نے گزشتہ دنوں بیان دیا کہ طارق کے مرنے کے بعد ان کے دوستوں نے بھی ہمارا ساتھ نہیں دیا.

Shares: