ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل کا سنٹرل پولیس آفس کادورہ

0
51

ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل کا سنٹرل پولیس آفس کادورہ

 آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان سے ملاقات کے دوران پبلک سروس ڈلیوری کے پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا
حوالات میں مانیٹرنگ کیلئے کیمروں کی تنصیب اور اورتمام اضلاع میں موبائل خدمت مراکز کا قیام قابل ستائش ہے۔ڈاکٹر شہباز گل
لاہور31جولائی:……  وزیر اعلی پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات عوامی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے کئے جانے والے اقدامات بالخصوص 8787آئی جی پی کمپلینٹ مینجمنٹ سروس، پولیس خدمت مراکز اور پولیس اسٹیشن ریفارمزکے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے ڈاکٹر شہباز گل کو سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے شروع کئے گئے پراجیکٹس کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حکومت کے ویژن کے مطابق عوامی مسائل کا فوری ازالہ اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اسی لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے شروع کئے گئے پراجیکٹس بالخصوص فرنٹ ڈیسک، 8787آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر اور پولیس خدمت مراکزکی ورکنگ کو مزید موثر بنایا جارہا ہے جبکہ پولیس کے ورکنگ سسٹم کو جدید سافٹ وئیرز کی مدد سے عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے جدید خطوط پر استوار کردیا گیا ہے جس سے نہ صرف شہریوں کو درپیش مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر ممکن ہورہا ہے بلکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد سازی کی فضا بھی مضبوط ہورہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اضلاع میں ایس پی کمپلینٹس کی تعیناتی سے شہریوں کو ایف آئی آر کے اندراج میں حائل مشکلات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔
    ڈاکٹر شہباز گل نے8787 آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر اور مانیٹرنگ روم کے دورے کے دوران مختلف پراجیکٹس کی ورکنگ کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ڈی اینڈ آئی احسن یونس اور اے آئی جی کمپلینٹس زاہد نواز مروت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 8787آئی جی پی کمپلینٹ سروس پر صوبے کے تمام اضلاع سے موصول ہونے والی درخواستوں پر بروقت کاروئی کو یقینی بنایا جاتا ہے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہر مہینے سینکڑوں ایف آئی آر درج کروائی جارہی ہیں۔ مانیٹرنگ روم کے دورے کے دوران ڈاکٹر شہباز گل نے حوالات میں کیمروں کی تنصیب اور مانیٹرنگ کو انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کایہ اقدام روایتی تھانہ کلچر کی تبدیلی میں انقلابی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پنجاب پولیس کے شروع کردہ تمام پراجیکٹس قابل ستائش ہیں اور ان سے پنجاب پولیس کو عوام دوست اور پیشہ ورانہ طور پر مزید مضبوط فورس بنانے کا عمل تیز ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پنجاب پولیس کے جوان فرنٹ لائن سولجرز کا کردار ادا کررہے ہیں اور معاشرے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں پنجاب پولیس کے افسران وجوانوں کی قربانیاں لازوال ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی آپریشنز انعام غنی، ڈی آئی جی لیگل جواد احمد ڈوگر اور اے آئی جی کمپلینٹس زاہد نواز مروت سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ملاقات کے اختتام پر آئی جی پنجاب نے ڈاکٹر شہباز گل کو پنجاب پولیس کا یادگاری سووینئیر بھی دیا۔
٭٭٭٭

Tagsbaaghi

Leave a reply