ترجمانوں کے اجلاس میں‌وزیراعظم نے پی ڈی ایم بارے کیا رہنمائی دی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی وپارٹی ترجمانوں کااجلاس ہوا. جس میں وزیر اعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کاکوئی مستقبل نہیں ہے. بات چیت اورمسائل کےحل کابہترین فورم پارلیمنٹ ہے.اپوزیشن نےپارلیمنٹ کواپنےذاتی مفادات کےلیےاستعمال کیا،اپوزیشن بھی عوام کوجوابدہ ہے،ڈھائی سالوں میں قانون سازی میں حصہ نہیں لیا،ان کومعلوم ہےعمران خان این آراونہیں دےگااس لیےپاک فوج پردباوَ ڈال رہےہیں.

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ڈیم ایم ہمارےلیےمسئلہ نہیں،ہمیں عوامی مسائل پرتوجہ مرکوزکیے ہوئےہیں،جھوٹ بول کرعوام کوگمراہ نہیں کیاجاسکتا،پی ڈی ایم غیرفطری تحریک ہے،آج تک عوام کسی کےذاتی مفادات کےلیےنہیں نکلی،ان کےکہنےپرنیب قانون تبدیل کرلیتےتوآج یہ سڑکوں پرنہ ہوتے.اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے.پی ڈی ایم کامسئلہ دھاندلی ہوتاتوانتخابی اصلاحات میں ہماراساتھ دیتے،پی ڈیم ایم ہمارےلیےمسئلہ نہیں، عوامی مسائل پرتوجہ مرکوزکیے ہوئےہیں،

Shares: