ترجمان حاضر ہوں، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے سے متعلق تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان پارٹی ترجمانوں کو حکومتی اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔

ترجمانوں کے اجلاس میں اجناس کی قیمتوں میں کمی سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت ہوگی جبکہ ن لیگی رہنما مریم نواز کے بیرون ملک جانے سے متعلق پارٹی بیانیہ پر بات ہوگی۔ اتحادی جماعتوں کے ساتھ مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر بھی بات ہوگی۔

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

وزیراعظم عمران خان کا عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ، اپوزیشن بھی حیران

واضح رہے کہ چینی کی قیمت میں اضافہ ہو چکا ہے ،چینی بازار میں 80 سے 85 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ،یوٹیلٹی سٹور پر چینی لینے کے لئے جانے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ وہاں چینی کا سٹاک ختم ہو چکا ہے، عام دکانوں پر بھی چینی کی قلت ہے جس کی وجہ سے اکثر دکاندار گاہکوں کو ایک یا دو کلو سے زیادہ چینی نہیں دے رہے.

Shares: