ترجمانوں کا اجلاس ، وزیراعظم نے کیا پالیسی دی؟ اہم خبر

0
71

ترجمانوں کا اجلاس ، وزیراعظم نے کیا پالیسی دی؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس شروع ہو چکا ہے، اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے،اجلاس میں ترجمانوں کو اپوزیشن کے دھرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی،اجلاس میں کرتار پور رہداری کی افتتاحی تقریب سے متعلق بات چیت کی گئی،

آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

مذاکرات کرنے ہیں تو استعفیٰ لاؤ، استعفیٰ کا بھی مطالبہ اور اداروں کی منتیں بھی، مولانا کا خطاب

وزیراعظم عمرا ن خان پارٹی ترجمانوں کوپارٹی بیانیہ دیں گے،اجلاس میں آزادی مارچ کے حوالہ سے مشاورت ہو گی اور وزیراعظم عمران خان ترجمانوں کو پالیسی دیں گے

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سےوفاقی وزیرداخلہ اعجازشاہ کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پربات چیت ہوئی،

آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

مولانا فضل الرحمان کو 9 روز اسلام آباد میں ہو گئے،الیکشن کمیشن آف پاکستان مولانا کو دھاندلی کے الزامات پر جواب دے چکا ہے، پاک فوج کے ترجمان بھی آزادی مارچ پر اپنا موقف سامنے لا چکے ہیں، حکومت کی طرف سے بھی درمیانی راستہ کی تلاش ہے اور اب حکومت سے زیادہ مولانا کو درمیانی راستہ کی تلاش ہے، بلاول اور ن لیگ نے مولانا کو بند گلی میں پھنسا دیا، اگر استعفیٰ کا مطالبہ سامنے رکھ کر مولانا چار برس بھی بیٹھے رہیں تو وہ عمران خان انہیں دینے کو تیار نہیں.

Leave a reply