بھارت میں کام کرنے والی ترک گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی جلیبی ائیرپورٹ سروسز انڈیا نے سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کیے جانے کے خلاف دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، بھارتی وزارتِ شہری ہوا بازی نے جمعرات کے روز جلیبی ائیرپورٹ سروسز کی سیکیورٹی کلیئرنس قومی سلامتی کے خدشات کی بنیاد پر منسوخ کر دی تھی۔ کمپنی نے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ:وزارت نے کوئی وضاحت فراہم کیے بغیر کلیئرنس منسوخ کی ہے اور ہمیں پیشگی نوٹس بھی نہیں دیا گیا۔”
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کلیئرنس کی اچانک منسوخی سےکمپنی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور3700 سے زائد ملازمین کی ملازمتیں خطرے میں پڑ گئی ہیں،سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے.کمپنی نے عدالت سے فیصلے کو روکنے کی درخواست کی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ ممکنہ طور پر پیر کے روز اس درخواست کی سماعت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق، یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ترکیہ اور آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر بھارت میں شدید ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔بھارتی سیاحتی ایجنسیوں کے مطابق، بھارتی شہریوں نے ترکیہ اور آذربائیجان کے مشہور سیاحتی مقامات پر چھٹیوں کی بکنگ منسوخ کرنا شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہجلیبی ایوی ایشن ہولڈنگ کی ویب سائٹ کے مطابق، کمپنی بھارت کے 9 بڑے ہوائی اڈوں— بشمول دہلی، ممبئی اور بنگلورو — پر گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز فراہم کرتی ہے۔احال بھارتی حکومت یا وزارت شہری ہوابازی کی جانب سے عدالت میں دائر کردہ درخواست یا سیکیورٹی کلیئرنس کی منسوخی پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔
ملک بھر میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، اموات کی تعداد 820 تک جا پہنچی
بلاول بھٹو کی برطانوی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
بلاول بھٹو کی برطانوی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
یومِ تشکر: آرمی چیف کی میڈیا کو شاباش، "پاکستانی بیانیہ مضبوط بنانے میں میڈیا کا کلیدی کردار”