تاریخ میں پہلی بار حکومت نے اخراجات میں کمی کی،حفیظ شیخ نے بھی دو سالہ کارکردگی رپورٹ بتا دی

0
54

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت آئی تو کمزور معیشت کوسہارا دیناتھا ،

حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ہم نے مشکل حالات میں بڑے فیصلے کیے،ہمیں ماضی کے قرضوں کا بوجھ بھی ہلکا کرنا پڑا، حکومت نے ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے مراعات دیئے،ملک کی تاریخ میں پہلی بار حکومت نے اخراجات میں کمی کی ،

حفیظ شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے رواں سال کوئی سپلمنٹری گرانٹ کسی وزارت کو نہیں دی،ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے حکومت نے بہترین کام کیے،کورونا وائرس کے باعث معیشت پر حملہ ہوا،حکومت نے کورونا سے متاثرین کے لیے بہترین پیکج دیا ،ڈھائی سو ارب روپے کورونامتاثرین میں تقسیم ہوئے،حکومت نے بلاتعصب ایک کروڑ 60لاکھ پاکستانیوں کوامداددی،

حفیظ شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے 5ہزار ارب روپے کے قرضے واپس کیے،زراعت کےلیے 280ارب روپے کا پیکج دیا،عمران خان حکومت کا مقصد صرف عوام پرخرچ کرنا ہے،

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ جمہوریت میں حکومت عوام کے سامنے جوابدہ ہوتی ہے،عوام کے سامنے حکومت کی 2سالہ کارکردگی پیش کریں گے،ہماری سیاست کا مقصد فلاحی ریاست کا قیام ہے ہم ذاتی مفادات کے لیے سیاست نہیں کرتے،قائدین پاکستان نے مسلمانوں کی سیاست اور ثقافت کےلیے جدوجہد کی،

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان محنتی اور دیانت دار لیڈر ہیں،وہ حکومت بنانا چاہتے ہیں جہاں عوام کی خدمت ہو، عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر عبور کررہے ہیں،عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے غلط اور صحیح کی سیاست کی، احتساب ،انصاف،میرٹ اور پسماندہ طبقے کی ترقی وزیراعظم کا وژن ہے،

وزیر خارجہ اپنی وزارت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ سامنے لے آئے

Leave a reply