تصاویر کی خاطر جنگل میں آگ لگانے والا چینی جوڑا گرفتار
بیجنگ: چین میں ایک جوڑے نے صرف اپنی تصاویر بنانے کی خاطر گھنے جنگل کو آگ لگا دی اور آگ لگانے کے جرم میں دونوں کو گرفتار کر لیا گیا
گوانکڈونگ کی ڈونگیوان کاونٹی میں لگنے والی آگ سے متعلق کی جانے والی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ آگ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث نہیں لگی بلکہ کسی نے لگائی ہے تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ آگ ایک چینی جوڑے نے فوٹو سیشن کے لیے لگائی تھی اور آگ لگانے کے بعد اس جوڑے نے پہاڑ کی چوٹی پر کھڑے ہو کر تصویریں بنائی تھیں
آگ کی فوٹیج دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ آگ کے شعلے پہاڑوں کی طرف بلند ہو رہے ہیں بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جنگل میں آگ بھڑکنے کے باعث چوٹی بغیر درختوں کے نظر آرہی ہے چینی حکام نے جنگل میں آگ لگانے کے جرم میں چینی جوڑے کو گرفتار کر لیا ہے اور تاہم پندرہ دن انتظامی حراست میں۔رکھنے کے بعد ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان پر مقدمہ چلایا جائے کا یا نہیں یا جرمانہ کیا جائے گا