تشدد کو کم کرنے کیلئے فیس بک نے اپنی پالیسی ریوو کرنے کا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تشدد کو کم کرنے کیلئے فیس بک نے اپنی پالیسی ریوو کرنے کا اعلان کر دیا .
فیس بک انک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ فیس بک کمپنی موجودہ پالیسیوں پر نظرثانی کرے گی ، بدامنی یا تشدد کے حوالہ سے مواد کی وجہ سے فیس بک کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس وجہ سے فیس بک اپنی پالیسی تبدیل کر ے گی
فیس بک کے چیف ایگزیکٹو کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی اعتدال پسندی کی پالیسی پر چل رہی ہے پھر بھی تنقید کی جاتی ہے ،کمپنی کے پاس کچھ ایسی پالیسیاں ہیں جن میں ہنگامی صورتحال کے دوران زیادہ سے زیادہ پابندی عائد کرنے کی ضرورت ہے
مارک زگر کا مزید کہنا تھا کہ شدید تنازعات کا شکار ممالک میں فیس بک کی پالیسی سب سے پہلے بدلی جائے گی، وہ ریاست کی جانب سے طاقت کے استعمال سے متعلق دھمکیوں اور ایسی پوسٹس سے متعلق پالیسوں کا جائزہ لیں گے، جو ووٹروں کی رائے متاثر کر سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں مبینہ ہلاکت پر ان دنوں ملک گیر احتجاج جاری ہے۔ ایسے میں صدر ٹرمپ نے کئی ایسی ٹوئیٹس اور پوسٹس کی ہیں، جنہیں کئی حلقے متنازعہ قرار دے رہے ہیں اور اسی تناظر میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر دباؤ ہے کہ صدر ٹرمپ کی پوسٹس کے حوالے سے حکمت عملی واضح کریں۔
فیس بک کے مالک نے اعلان کیا ہے کہ ہم نسل پرستی کے خلاف سیاہ فام برادری کے ساتھ ہیں، فیس بک کے مالک نے قانونی معاونت کیلئے دس ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا
سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے بانی اور سی ای اومارک زکربرگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ نسل پرستی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور قانونی معاونت کے لئے 10 ملین کی فراہمی کا اعلان کرتے ہیں
فیس بک کے بانی کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب 25 مئی کو امریکہ میں پولیس نے سیاہ فام شخص کو قتل کر دیا تب سے امریکہ میں احتجاج جاری ہے
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ پچھلے ہفتے کا درد ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ہمارے ملک کو ہر فرد کو وقار اور امن کے ساتھ زندگی گزارنے کی آزادی لینے کے لئے کتنا دور جانا پڑا ہے۔ امریکہ میں نسل پرستی اور ناانصافی کی ایک طویل تاریخ ہے، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس تاریخ کو بدلیں
فیس بک کے بانی کا کہنا تھا کہ اس حوالہ سے نسل پرستی کے خلاف قانونی جنگ لڑنے والی تنظیموں کو فنڈز کی ضرورت ہے، لہذا فیس بک دس ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کرتی ہے.