لاہور:سید تسنیم حیدرشاہ سے ہمارا کوئی خاندانی تعلق نہیں:مشیروزیراعلیٰ پنجاب کے بھتیجے کی لندن میں پریس کانفرنس ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے مشیر عدیل شاہ کے بھتیجے سید شجاع عباس نے لندن میں پریس کانفرنس کی ہے اور سید تسنیم حیدر شاہ کے دعووں کو بے بنیاد قرار دیا ہے
۰اطلاعات کے مطابق چند دن قبل لندن میں مبینہ طور پر اپنے آپ کو لندن ن لیگ کے ترجمان کے طور پر متعارف کروانے والے اور ارشد شریف کے قتل اور عمران خان پر وزیرآباد میں حملے کے ماسٹر مائنڈ نوازشریف کوقراردینے والے سید تسنیم حیدر شاہ کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں،
اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ مشیروزیراعلیٰ پنجاب عدیل شاہ کے بھتیجے سید شجاع عباس نے لندن میں پریس کانفرنس کی ہے ، جس میں انہوں نے تسنیم حیدر شاہ کی طرف سے قریبی رشتہ داری کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ سادات ضرور ہیں لیکن ان کے ساتھ ہمارا کوئی خونی تعلق نہیں ہے ،
لندن میں پریس کانفرنس کے دوران جب عدیل شاہ کے بھتیجے سید شجاع عباس نے اپنے چچا سے فون پر جب یہ بات کہ سید تسنیم حیدرشاہ کہتے ہیں کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوسید عدیل شاہ کو مشیر وزیراعلی پنجاب بنانے کی درخواست کی تھی تو سید عدیل شاہ نے یہ دعویٰ مسترد کردیا اورکہا کہ ہماری اپنی سیاسی حیثیت اور قوت ہے ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں
ایسے ہی سید تسنیم حیدرشاہ کے دوسرے دعوے کی نفی کرتے ہوئے عدیل شاہ کے بھتیجے سید شجاع عباس نے کہا ہے کہ سید تسنیم حیدرشاہ سینیئر صحافی مبشرلقمان کے پروگرام میں یہ کہنا ہے کہ سید عدیل شاہ کو مشیروزیراعلیٰپنجاب میری درخواست پر لگایا گیا ہے تو اس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی غلط ہے ، اس کی اپنی کوئی سیاسی بیک گراونڈ نہیں ہے ، وہ ہمارے کے لیے کیا کرسکتا ہے ، جبکہ میرے داداسید طالب حسین شاہ ہماری ابائی یونین کونسل معین الدین پورسیداں کے بلامقابلہ 20 سال سے زائد عرصہ چیئرمین رہے ،اب میرے والد سید عقیل شاہ اس کونسل کے چیئرمین ہیں
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ مدینہ پور سیداں سے ہیں اور ہم معین الدین پورسے ہیں ، جو یہ دعویٰ کہ پرویز الہی نے ان کے کہنے پر بنایا اس وجہ سے بھی بے بنیاد ہے کیونکہ ہمارا خاندان اس علاقے سے پچھلے 30 ، 35 سال سے سیاست میں ہے ، ہماری اپنی سیاسی حیثیت ہے ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک طرف سید تسنیم حیدر شاہ کاکہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے میرے اوپر قتل کے پرچے کروائے ہیں اور دوسری طرف یہ کہنا ہےکہ اس کی سفارش پر میرے چچا کو مشیربنادیا گیا ، یہ ایک غیرمعقول دعوی ہے ،
صحافیوں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سید شجاع عباس کا کہنا تھا کہ تسنیم حیدر شاہ فیس بک پر تو بڑے مشہور ہیں ، اس کے علاوہ ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ، وہ اپنے آپ کو کسی انجمن سادات کے رکن اور ممبر کہتے ہیں ، سادات جو بھی ہیں ان کا ایک دوسرے سے اس نسبت سے تعلق تو ضرور ہے مگرمیرا اس سے کوئی تعلق نہیں
یاد رہے کہ لندن میں سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف پر عمران خان پر وزیر آباد میں ہونیوالے حملے اور کینیا میں ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے الزام عائد کرنے والے سید تسنیم حیدر شاہ کے حوالے سے اہم حقائق سامنے آئے ہیں ۔سید تسنیم حیدر شاہ جو کہ چھیمے شاہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، امریکہ بھی چار سال سے زائد عرصہ تک رہے جس کے بعد پاکستان اور پھر لندن منتقل ہو گئے
سید تسنیم حیدر شاہ عرف چھیمے شاہ کا تعلق مدینہ سیداں ، گجرات سے ہے ۔ ان کے والد کا نام سید اکرم شاہ تھا جو کہ خاندانی دشمنی میں قتل ہوئے تھے ۔ان کے والد اسلامیہ سکول گجرات کے ہیڈماسٹر تھے ۔ ان کے چچا سید اعظم شاہ ایڈوکیٹ ہائی کورٹ بھی گجرات کچہری میں قتل ہوئے تھے ۔سید تسیم حیدر شاہ کے خاندان کے اہم ارکان پر بھی قتل کے الزامات ہیں۔