افغان کرکٹرزکواپنےبچوں کی طرح خود کرکٹ سکھائی،مگراب وہ ہمیں ہی آنکھیں دکھا رہے ہیں:جاوید میانداد

0
40

کراچی :افغان کرکٹرزکواپنےبچوں کی طرح خود کرکٹ سکھائی،مگراب وہ ہمیں ہی آنکھیں دکھا رہے ہیں:جاوید میانداد نے افغان کھلاڑیوں کے رویے پر بہت گہرے دُکھ کا اظہارکیا ہے ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ افغانستان کے کھلاڑیوں کا رویہ خراب تھا، جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئےکرکٹ میں آئے اب ہمیں آنکھیں دکھائیں گے؟

جاوید میانداد نے مزید کہا کہ پاکستان کی جیت پرخوشی لیکن جن سےجیتےان سےبہت مایوسی ہوئی، افغانستان کےکھلاڑیوں کا رویہ خراب تھا، افغانستان کو لانے اورکھلانے والے ہم تھے، افغان کھلاڑیوں نےکرکٹ کم کھیلی ہےلیکن ابھی سے ان کےدماغ خراب ہیں، انہوں نے پاکستان میں کرکٹ سیکھی، میں نےخود ان کی کوچنگ کی۔لیکن انہوں نے ایسا رویہ پیش کیاکہ دلی دکھ ہوا ہے ،

سابق کپتان نے کہا کہ ابھی آپ کی کرکٹ کچھ بھی نہیں،کرکٹ سیکھو اور کرکٹر بنو۔

جاوید میانداد نے کہا کہ بابراعظم کو رنز کی فکر نہیں کرنی چاہیے، پچ پر وقت لیں، سنگل اور ڈبلز کیلئے جائیں رنز خود بخود بننا شروع ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ میچ کے دوران آصف علی اور افغانستان ٹیم کے فاسٹ بولر فرید احمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔فرید احمد نے آصف علی کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر شائستہ زبان استعمال کی اور نازیبا اشارے کیے، رد عمل کے طور پر آصف علی نے بیٹ اٹھایا اور اس دوران باڈی کنٹیکٹ ہوا۔

میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو میچ ریفری نے طلب کیا اور سماعت کی، میچ ریفری نے دونوں کرکٹرز کو جرمانے کے بارے میں آگاہ کیا۔ آئی سی سی کی جانب سے آج باضابط اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو آخری اوور میں ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

Leave a reply