توانائی بحران پر قابو پانے کے اقدامات کے تحت آج لاہور میں تمام بازار اور مارکیٹیں بند رہیں گی۔
باغی ٹی وی کے مطابق لاہور کی تھوک اور پرچون مارکیٹیں بھی بند ہوں گی جبکہ میڈیکل اسٹور، پیٹرول پمپ، ٹائر شاپ، دودھ اور دہی کی دکانیں کھلی ہوں گی۔اس کے علاوہ سبزی، پھل اور گوشت کی دکانیں بھی کھلی رہیں گی۔
پائیدار ترقی کے لئے ڈیجیٹل طریقوں کو اپنایا جائے،وزیراعظم
دوسری جانب ذرائع کے مطابق لسیکو نے ساڑھے 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول دے دیا ہے، لیسکو کا شارٹ فال 400 میگاواٹ ہو گیا ہے۔جبکہ کراچی میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کی توانائی دو کمپنیوں پر منحصر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس توانائی یا گیس نہیں ہے، 1200 ملین یونٹ ایل این جی ہم بیرون ملک سے لاتے ہیں اور اس کو بجلی کے کارخانوں کو دے رہے ہیں۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روس کی جنگ کے بعد سے شدید بحران پیدا ہوا ہے، جو ایل این جی 4 ڈالر کی ملتی تھی اب 40 ڈالر کی بھی نہیں مل رہی۔وزیر مملکت نے کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بین الاقوامی طور پر قیمتوں کو کیسے قابو کریں؟انہوں نے اعتراف کیا کہ ہم مشکل فیصلے کر رہے ہیں تو اس کا سیاسی خمیازہ بھی بھگتنا ہے۔ ساتھ میں وزیر مملکت نے جولائی تک ملک میں بجلی بحران ختم ہونے کی نوید بھی سنائی۔