10مارچ 2021
توانائی کے شعبے میں خیبر پختونخوا حکومت کی ایک اور اہم کامیابی
پیڈو کے تحت بجلی پیدا کرنے کے سب سے بڑے منصوبے بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے لئے کنٹریکٹ ایگریمنٹ پر دستخط۔
اگلے مہینے کے وسط تک اس منصوبے پر عملی کام کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔
کنٹریکٹ ایگریمنٹ پر دستخط کرنے کی تقریب وزیر اعلی ہاوس میں منعقد ہوئی۔
وزیر اعلی محمود خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں چینی تعمیراتی کمپنی اور پیڈو کے درمیان کنٹریکٹ ایگریمنٹ پر دستخط کئے گئے۔
300 میگاواٹ بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 85 ارب کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائےگا۔
منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے چھ سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔
منصوبہ صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے انتہائی اہم منصوبہ ہے، وزیر اعلی محمود خان
توقع ہے اگلے مہینے وزیر اعظم عمران خان خود اس میگا منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، وزیراعلی
منصوبے کی تکمیل سے صوبائی حکومت کو سالانہ 14 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے، محمود خان
منصوبے کی تعمیر کے دوران ملازمت کے چار ہزار سے زائد مواقع پیدا ہونگے، وزیر اعلی
پیڈو کے تحت صوبے میں 160 میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس مکمل کئے گئے ہیں، وزیر اعلی 216 میگاواٹ کے متعدد ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر کام جاری ہے، محمود خان
بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے مقامی صنعتوں اور گھریلو صارفین کو سستے نرخوں پر بجلی فراہم کی جائے گی، محمود خان