طویل عرصہ بعد اپنے مالک کو دیکھتے ہی اونٹ جذباتی ہوگیا

0
61
Camel

طویل عرصہ بعد اپنے مالک کو دیکھتے ہی اونٹ جذباتی ہوگیا

پرانی یادوں اور جذبات سے بھرپور ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی ہے۔ اس ویڈیو میں اونٹ کے جذباتی رد عمل نے لوگو ں کو حیران کردیا ہے۔ اونٹ کا مالک بیمار ہوگیا اور اسی بنا پر طویل عرصہ اونٹ کے پاس نہ آسکا۔ کافی مدت کے بعد دوبارہ اونٹ کے پاس آیا تو اونٹ نے اپنے مالک کو دیکھتے ہیں ایسا رد عمل دیا جیسے برسوں سے بچھڑے دوست پھر مل گئے ہوں ۔ اونٹ نے مالک کو دیکھتے ہی اپنے بھرپور جذبا ت کا اظہار کیا اور ایسا ردعمل دیا جسے دیکھ کر ایسے لگا کہ وہ اونٹ اپنے مالک کو گلے لگا کر چومنا چاہ رہا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق صحرا کے جہاز کہلائے جانے والے ا ونٹ نے یہ ثابت کردیا کہ وفاداری صرف انسانوں کے لیے خاص نہیں بلکہ جانوروں میں بھی وفاداری اور محبت کے جذبات موجود ہوتے ہیں۔ ویڈیو میں ایک بزرگ اپنی نجی کار میں بزرگوں کو اپنی گاڑیوں کے ساتھ لے جاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس دوران اونٹ ان کے قریب آتا ہے اور ان کا استقبال کرتا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے وہ اپنے مالک کو گلے لگا کر چومنے کی کوشش کر رہا ہو۔


اونٹوں کے پالنے والے محمد الدوسری نے اپنے اونٹ کے رویے کی وضاحت کرتے ہوئے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو بتایا کہ یہ کلپ اونٹ پالنے والوں کے لیے کوئی انوکھی چیز نہیں۔ بہت سے ایسے رویے ہیں جو اونٹوں کی ان کے مالکوں کے ساتھ وفاداری کی نشاندہی کرتے ہیں۔ آپ جب ان جانوروں میں گھومتے ہیں، ان کے ساتھ رہتے ہیں تو یہ پالتو جانور بھی ان لوگوں سے محبت شروع کردیتے ہیں۔ انسانوں کے جانوروں سے حسن سلوک کی بنا پر اس محبت میں اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا نر اونٹ ہر اس شخص سے ناراض ہوجاتا ہے جو اسے ناراض کرتا ہے۔ یہ اونٹ اس کے جرم کو بھولتا نہیں اور موقع ملنے پر اپنے ساتھ کی گئی زیادتی کا بدلہ لے لیتا ہے۔ یاد رہے کہ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ اونٹ میں کینہ بہت ہوتا ہے۔

اونٹ کے اس ردعمل کی اس ویڈیو کو انٹرنیٹ پر بڑے پیمانے پر پسند کیا جارہا ہے۔ اس ویڈیو پر بڑے پیمانے پر لوگوں نے تبصرے کئے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اونٹوں اور انسانوں کے درمیان گہرا جذباتی تعلق ہوتا ہے۔ لوگوں نے اونٹوں کی اپنے مالکوں سے وفاداری پر خوشی کا اظہار کیا۔ اونٹ ایک حیرت انگیز مخلوق ہے ۔ اسے اللہ تعالی نے دیگر جانداروں پر خصوصی فوقیت دے کر نوازا ہے۔ اونٹوں میں رات کی تاریکی میں اور صحرا کی گہرائیوں میں راستہ جاننے کی حیرت انگیز صلاحیتیں ہوتی ہیں۔ اونٹ گم ہونے، تھکنے اور بور ہونے کے بغیر ہی اپنی منزل تک پہنچ جانے کا ہنر خوب جانتے ہیں۔

Leave a reply