تعویز گنڈے سے ماں کے مرنے پر بیٹے نے پیر اور اس کی بیٹی کو قتل کردی
شہرقائد کے علاقے ملیرمیمن گوٹھ میں فائرنگ سے باپ بیٹی جاں بحق اور ایک لڑکی زخمی ہوگئی ، مقتول تعویز گنڈے کا کام کرتا تھا ، اس کے علاج سے کچھ روز قبل ایک خاتون مرگئی تھی ۔میمن گوٹھ تھانے کی حدود ملیر میمن گوٹھ ابراہیم مسجد کے قریب گھر میں فائرنگ کے نتیجے باپ بیٹی جاں بحق جبکہ ایک لڑکی زخمی ہوگئی، اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مقتولین کی لاشیں اور زخمی لڑکی کو پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 50 سالہ غلام حیدر ولد رسول بخش اور مقتولہ کی 17 سالہ بشری بتول دخترغلام حیدر جبکہ زخمی لڑکی کی شناخت 17 سالہ زینب دختر جاوید کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھر کے اندر پیش آیا ، فائرنگ سے جاں بحق غلام حیدر اور بشری بتول باپ بیٹی تھے ، زخمی ہونے والی لڑکی زینب مقتول کی مہمان تھی۔مقتول کی اہلیہ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ غلام حیدر تعویذ گنڈے کا کام کرتا تھا ، غلام حیدر کے تعویذ گنڈوں سے کچھ روز قبل ایک خاتون جاں بحق ہوگئی تھی، مرنے والی خاتون کا بیٹا جو اس وقت جیل میں تھا ، اس نے غلام حیدر سے بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی کہ تمھارے علاج سے میری ماں مر گئی میں تمھیں زندہ نہیں چھوڑونگا۔
فائرنگ کرنے والا شخص اسی خاتون کا بیٹا ریاض تھا جو کچھ روز قبل جیل سے رہا ہو گیا تھا ۔ اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر اتوار اور پیر کی درمیانی شب غلام حیدر کے گھر میں گھر کر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگیا ۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات اور ملزم کو تلاش کر رہی ہے ۔