اگر ٹیکس میں اضافہ نہ کیا گیا تو آئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام لینا پڑ سکتا ہے ، وزیر خزانہ

m aurangzeb

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے شرائط کو پورا کرنے کیلئے ٹیکس بیس کی اضافہ کی ضرورت کی بات کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ٹیکس بیس میں اضافہ نہ کیا گیا تو آئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام لینا پڑ سکتا ہے۔وزیر خزانہ اور پاکستانی سفیر مسعود خان نے امریکہ کے دورہ کے دوران واشنگٹن میں پریس بریفنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا مشن مئی کے وسط تک پاکستان پہنچے گا، اور شرائط پر فیصلہ مئی میں ہوگا۔ ایف بی آر نظام ڈیجیٹلائزیشن کر رہے ہیں، اور بڑے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔
محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کا اعتمادبحال کرنے کیلئے اقدامات کریں گے، سعودی عرب بھی پاکستان میں 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، مشکلات اور چیلنجز کے باوجود ہمیں آگے بڑھنا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس نظام میں لیکیج اور خسارے کو کنٹرول کرنا ہے، ٹیکس نظام کی بہتری سے محصولات میں اضافہ ہوگا، اداروں کی نجکاری پر کام جاری ہےِ۔انہوں نے ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں سے ملاقات کی اورٹیکس، توانائی ، نجکاری کے ترجیحی شعبوں میں جاری اصلاحات پر روشنی ڈالی۔

Comments are closed.