ٹیکسی ڈرائیور کا کمال، لندن کو تباہی سے بچا لیا

0
50

ٹیکسی ڈرائیور کا کمال، لندن کو تباہی سے بچا لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں دھماکہ ہوا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں مرنے والا خود کش بمبار تھا

لندن اسپتال کے باہر گاڑی میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3افرادگرفتار کر لئے مشتبہ افراد کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا جس گاڑی میں دھماکہ ہوا وہ ٹیکسی تھی،دھماکے کے نتیجے میں ڈرائیور بھی زخمی ہو گیا ،

دوسری جانب برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیکسی میں خودکش حملہ آور سوار تھا، ڈرائیور نے ٹیکسی لاک کر کے حملہ آور کو باہر نکلنے نہ دیا 29 سالہ ڈرائیور نے مسافر کے پاس مشکوک چیز دیکھی تھی،

برطانوی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کو لیورپول ویمنز ہسپتال کے باہر کار دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔اتوار کی صبح 10.59 بجے این ایچ ایس سائٹ پر ایک گاڑی میں دھماکے کی اطلاع پر ہنگامی خدمات کو بلایا گیا تھا۔مرسی سائیڈ پولیس نے پہلے کہا تھا کہ یہ ایک ٹیکسی کار تھی

چیف کانسٹیبل سرینا کینیڈی نے ہسپتال کے باہر بریفنگ دیتے ہوئے کہا اب تک ہمارا خیال ہے کہ کار ایک ٹیکسی تھی جو دھماکہ ہونے سے کچھ دیر قبل ہسپتال کی طرف بڑھی تھی۔ہم کھلے ذہن کے ساتھ دیکھ رہے ہیں کہ دھماکہ کس وجہ سے ہوا اور اس تناظر میں احتیاط کی بنا پر کاؤنٹر ٹیررازم پولیس، مرسی سائیڈ پولیس کے تعاون سے تحقیقات کی قیادت کر رہی ہے ،اس سے قبل ہسپتال کی کار پارکنگ میں آگ لگنے والی گاڑی کی تصاویر پہلے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھیں، دھماکے کے بعد سیکورٹی سخت کر دی گئی تھی اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر تعینات کر دی گئی تھی، جائے وقوعہ کو سیکورٹی اداروں نے گھیر لیا تھا، بعد ازاں گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہم اصل مجرموں تک پہنچ جائیںگے

Leave a reply