لاہور :انکم ٹیکس گوشواروں جمع کروانے کے لیے مزید 3 ماہ دے دیئے جائیں، نئے مطالبے سے شبر زیدی مشکل میں پرگئے ، اطلاعات کےمطابق کل انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آخری روز، پاکستان ٹیکس بار اور لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 3 ماہ کی توسیع کا مطالبہ کردیا۔
![]() |
ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس گوشواروں کے متعلق یہ معلوم ہوا ہےکہ جنرل سیکرٹری پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن فرحان شہزاد، صدر لاہور ٹیکس بار خرم شہباز بٹ اورجنرل سیکرٹری رانا ثاقب منیر نے چیئرمین ایف بی آر کوانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کیلئےخط لکھ دیا ہے، ٹیکس بارز نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31دسمبر تک توسیع کا مطالبہ کردیا۔
“دیسی طریقہ علاج کامیاب ، ایلوپیتھی نے بھی مان لیا ، نمک کے غسل اور گرم کیچڑ سے جوڑوں کے درد میں کمی کی تصدیق کردی” لاک ہے | ![]() |
---|
چئیرمین شبر زیدی کے نام خط میں جنرل سیکرٹری پاکستان ٹیکس بار فرحان شہزاد نے لکھا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے مناسب وقت نہیں دیا گیا۔سال 2019 کے انکم ٹیکس گوشوار ے جمع کرانے کیلئے دی گئی مہلت کا کل آخری دن ہے، سرکاری محکموں کے ہزاروں ملازمین نے تاحال انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے۔31دسمبر تک توسیع نہ کی گئی تو لاکھوں ٹیکس گزار گوشوارے جمع نہیں کرا سکیں گے۔
![]() |