پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے مداحوں کو ٹوٹے دل کے ساتھ عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ عید ماضی کی عیدوں سے کافی مختلف ہو گی
باغی ٹی وی : پاکستان۔شوبز انڈسٹری کے نامور ادکار عدنان۔صدیقی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ عید ماضی کی عیدوں سے کافی مختلف ہوگی۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ پوری دُنیا سمیت ہم بھی کورونا وائرس سے لڑ رہے تھے کہ اچانک جمعۃ الوداع کے دن کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو ایک المناک حادثہ پیش آیا جس میں بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔
اداکار نے کہا کہ لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لیے آرہےتھے اور وہ اپنے پیاروں سے ملنے کے بجائے اِس دُنیا سے رخصت ہوگئے۔
اداکار نے کہا کہ صرف طیارے میں سوار مسافر ہی نہیں بلکہ جن گھروں پر طیارہ گرا اُن میں سے بھی کئی لوگ زخمی ہوئے اور کئی لوگ جاں بحق ہوئے۔
عدنان صدیقی نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دُعائے مغفرت کی اوراس افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دُعا کی
اداکار نے کہا کہ طیارہ حادثے سے متاثر ہونے والے تمام خاندانوں سے میری دلی ہمدردی ہے اور دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو صبر عطا فرمائے۔
اُنہوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ ہم سب کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔
آخر میں اُنہوں نے کہا کہ ’میں اپنے ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ آپ سب کو عید مبارک کہتا ہوں، خوش رہیں اور سلامت رہیں۔