ٹیلر سوئفٹ اور موسیقار میٹی ہیلی میں جدائیاں

0
52

امریکہ کی مشہور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ جن کی دوستی اپریل میں موسیقار میٹی ہیلی کے ساتھ ہوئی تھی ، دونوں ایک دوسرے کے دیوانے بن گئے تھے اور ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے ان کے بارے میں اطلاعات یہ ہیں کہ اب ان کی راہیں جدا ہو گئی ہیں. ٹیلر سوفٹ کی میٹی ہیلی کے لئے دیوانگی کا یہ عالم تھا کہ انہوں نے ایک کنسرٹ میں یہ تک کہہ دیا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں کبھی اتنی خوش نہیں ہوئیں جتنا کہ اب ہیں اور وہ میٹی کی شکرگزار ہیں کہ وہ ان کی زندگی کا حصہ ہے۔لیکن افسوسناک خبر اب یہ ہے دونوں اب ایک ساتھ نہیں ہیں. دونوں نے ایک دوسرے سے

راہیں جدا کیوں کی اس کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں. یاد رہےکہ ٹیلر سوفٹ امریکہ کی معروف گلوکار ہیں ان کے مداح پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں. ابھی چند دن قبل ہی ٹیلر سوفٹ امریکا کے شہر شکاگو میں لائیو کانسرٹ کررہی تھیں کہ ان کے منہ میں مکھی چلی گئی اور اس واقعہ کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی. ٹیلر سوفٹ نے کھانسی کی اور مکھی منہ سے نکالی اور کانسرٹ کو جاری رکھا.

Leave a reply