طیب اردوان نے کشمیر اور کشمیریوں کے معاملے پر بھرپور ساتھ دیا، بھارت پر دباو بڑھنے لگا : شاہ محمود قریشی
نیویارک: مقبوضہ کمشیر میںبھارتی مظالم کے خلاف جس طرح ترک صدر نے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا اور اس معاملے پر پاکستان کے موقف کی کھل کر حمایت کی اس پر پاکستانی قوم اپنے برادر ملک ترکی کے صدر امت کے پاسبان طیب اردوان کا شکریہ ادا کرتی ہے، پاکستان وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ترک صدرنے پاکستانی موقف کا بھرپورساتھ دیا ہے.
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ’نفرت انگیز مواد‘ کی روک تھام کے سلسلے میں کانفرنس کے بعد کیا.انھوں نے کہا کہ ترک صدر نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں بھی کشمیر کا مسئلہ اٹھایا، انھوں نے اقوام متحدہ میں کشمیرکامسئلہ بھرپوراندازمیں اٹھایا.
وزیر خارجہ نے کہا کہ آج کشمیرسے متعلق کچھ اہم ملاقاتیں ہورہی ہیں، ترک اورپاکستان کی مشترکہ اہم نشست تھی، نشست میں اسلاموفوبیان سےمتعلق ایشوز کا اجاگر کیا گیا.وزیراعظم عمران خان کی آج اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں، ایک اورمیٹنگ ہونے جارہی ہے، جس میں ترکی اور ملائیشیا کے وزیراعظم ملیں گے.