طیب اردوان کو اپنے محل کے سوا کچھ نطر نہیں آتا، اپوزیشن لیڈر کی ترک صدر پر شدید تنقید
باغی ٹی وی :ترکی میں صدر طیب اروان پر شدید تنقید جاری ہے . اس سلسلے میں‌ ترکی کے سابق وزیر اعظم اور اپوزیشن کی جماعت "فیوچر پارٹی” کے سربراہ احمد داؤد اولو نے ملک کے صدر رجب طیب ایردوآن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ترکی میں اپوزیشن کے زیر کنٹرول ٹی وی چینل Turkey Now کی جانب سے نشر کی جانے والی وڈیو میں اولو نے کہا کہ صدر ایردوآن عوام سے علاحدہ ہو چکے ہیں اور انہیں اپنے محل کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اقتصادی نظام کو مارکیٹس کے بارے میں کچھ علم نہیں اور تاریخ اس نظام کو اس کی نا اہلی کے سبب یاد رکھے گی۔ترکی کے سابق وزیر اعظم اور اپوزیشن کی جماعت "فیوچر پارٹی” کے سربراہ احمد داؤد اولو نے ملک کے صدر رجب طیب ایردوآن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اقتصادی نظام کو مارکیٹس کے بارے میں کچھ علم نہیں اور تاریخ اس نظام کو اس کی نا اہلی کے سبب یاد رکھے گی۔اولو نے باور کرایا کہ حکمران نظام انصاف کی بنیاد کو بھلا بیٹھا ہے ، اس کا خیال ہے کہ انصاف محل میں پرورش پاتا ہے۔

چند روز قبل بھی داؤد اولو نے اپنے سابق ساتھی ایردوآن اور ان کی جماعت پر شدید نکتہ چینی کی تھی۔ اولو کا کہنا تھا کہ حکمراں جماعت "جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی” عن قریب ڈھیر ہو کر سیاسی میدان سے روپوش ہو جائے گی۔ اولو کے مطابق آزادی اظہار اور انصاف کا خاتمہ کرنے اور مطلق العنانیت کا طوفان گرم کرنے کے سبب ایردوآن کی جماعت اپنی مقبولیت سے محروم ہو چکی ہے۔ علاوہ ازیں بین الاقوامی سطح پر ترکی اپنا اعتبار کھو چکا ہے۔

Shares: