بریکنگ نیوز:
اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر جاری حملوں کے بعدعرب ملک لبنان سے اسرائیل پر حملہ کیا گیا ہے۔حماس کی جانب سے ایک بار پھر اسرائیل کے مختلف شہروں کی جانب سو سے زائد راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔
آج صبح اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس اگلےحملے کے لئے پہلے سے زیادہ مہلک راکٹ فائرکرنے کی تیاری کر چکا ہے۔حماس کے اہم کمانڈر کا کہنا ہے کہ اب ہمارے لئے اسرائیل کو نشانہ بنانا پانی پینے سے بھی زیادہ آسان ہے۔
تازہ ترین خبر ہے کہ لبنان کی جانب سے بھی یہودیوں کے مقبوضہ علاقے میں 3 میزائل داغے گئے ہیں،جبکہ اسرائیلی دفاعی سسٹم آئرن ڈوم غزہ سے آنے والے میزائلوں کے دفاع میں مصروف ہونے کی وجہ سے حرکت میں نہ آسکا.اسکےفوراََ بعد یہودیوں کے طیاروں نے لبنان کے بارڈر پر پروازیں شروع کررکھی ہیں .میزائل کس نے داغے فیلحال کوئی تصدیق نہیں ہوئی، کچھ لوگ اندازہ لگارہے ہیں کہ شائد حزب اللہ نے یہ کیا ہو لیکن ان کا اس سلسلے میں کوئی بیان نہیں آیا.
جبکہ زیادہ تر اندازہ یہی لگایا جارہا ہے کہ لبنان کی جانب سے فلسطینیوں نے میزائل داغے ہونگے، تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ لبنان کے مقامی افراد نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہو

Shares: