وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی میر شکیل الرحمان سے تعزیت

0
57
وزیراعظم-سمیت-سیاسی-رہنماؤں-کی-میر-شکیل-الرحمان-سے-تعزیت #Baaghi

وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی میر شکیل الرحمان سے تعزیت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روزنامہ جنگ و جیو کے ایڈیٹرانچیف میر شکیل الرحمان کی والدہ وفات پا گئی ہیں

میر شکیل الرحمان کی والدہ علیل تھیں اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں، انکی عمر 94 برس تھی ،انکی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کی جائے گی، میر شکیل الرحمان کی والدہ کے نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات، صحافی شرکت کریں گے مرحومہ کی نماز جنازہ آج کراچی میں بعد نمازِ جمعہ ادا کی جائے گی، مرحومہ کے اہل خانہ نے کورونا ایس او پیز کی وجہ سے ایصال ثواب کیلئے گھر سے ہی دعا کی درخواست کی ہے ، مرحومہ نے ایک بیٹا اور چار بیٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں مرحومہ نے 24 پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں اور 22 پڑ پوتے پڑپوتیاں، پڑ نواسے پڑ نواسیاں سوگوار چھوڑے ہیں ،

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان، باغی ٹی وی کی ٹیم نے میر شکیل الرحمان کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی ہے

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے میر شکیل الرحمان سے انکی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

سابق صدر آصف علی زرداری نے میر شکیل الرحمان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا ہے کہ اولاد کیلئے و الدہ کا انتقال بہت بڑا صدمہ ہوتا ہے ،آ صف علی زرداری نے میر شکیل الرحمان کی والدہ کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ہے

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنگ جیو گروپ کے بانی میر خلیل الرحمان کی اہلیہ اور ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی والدہ کی وفات پر انتہائی افسوس ہے۔ میر شکیل الرحمن، میر ابراہیم سمیت تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔آمین

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمن مرحوم کی اہلیہ محمودہ رحمن کے انتقال پردکھ کا اظہار کیا اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے بلندی درجات کے لیے دعا کی، شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی مرحومہ کے خاندان کو اس دکھ کی گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔اللہ تعالی مرحومہ کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ ان کے درجات بلند کرے۔

سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے میر شکیل الرحمان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت اور غمزدہ خاندان کو صبر و جمیل عطا فرمائے،
میر شکیل الرحمان اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،

تحریک انصاف کے رہنما ، عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمان مرحوم کی اہلیہ اور میر شکیل الرحمان کی والدہ محترمہ محمودہ خلیل الرحمان کے انتقال پر انتہائی دُکھ اور افسوس ہے۔ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو یہ غم برداشت کرنے کی ہمت دے آمین۔

پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے میر شکیل الرحمان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا،ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے میر شکیل الرحمان سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور ہمدردی کی اور کہا کہ میر شکیل الرحمان اور انکے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے،آمین

سابق مشیر اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمن کی والدہ کے انتقال پر دلی دکھ اورافسوس ہوا۔ ماواں ٹھنڈیاں چھاواں اورعظیم ہستیاں ہوتی ہیں,ان کے جانے کا غم تاعمر بھلایا نہیں جاسکتا۔غم کی اس گھڑی میں پسماندگان کے دکھ دردمیں برابر کی شریک ہوں۔خدا تعالی مرحومہ کے درجات بلند,جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے,آمین

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمنٰ مرحوم کی اھلیہ اور میر شکیل الرحمنٰ کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس اور دکھ ہوا۔ اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے۔ پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے،آمین

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمنٰ مرحوم کی اھلیہ اور میر شکیل الرحمنٰ کی والدہ کے انتقال ہر انتہائ دکھ اور افسوس، جنگ گروپ کی تشکیل اور اوج کمال تک پہنچانے میں ان کا کردار بہت اہم رہا خدا مرحومہ کی مغفرت فرمائے میر فیملی کو صبر جمیل عطا کرے،آمین

لیاقت علی ساہی سیکریٹری جنرل ڈیموکریٹک ورکرز فیڈریشن اسٹیٹ بینک نے میر شکیل الرحمن کے ساتھ ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا اور مرحومہ کے بلند درجات کی دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطا کرے۔ آمین

میر جاوید الرحمان کی وفات پر صدر سمیت دیگر شعبہ زندگی کے لوگوں کا اظہارِ افسوس،خدمات پرخراج تحسین

میر شکیل الرحمان کیس میں کیا غلط ہوا؟ سنئے مبشر لقمان کا کھرا سچ

۔

Leave a reply