وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تعزیت کرنے پر وزیراعظم کو جاری کردہ شوکاز نوٹس کسی تعجب سے کم نہیں
وزیراعظم حاضر ہو،دورہ گھوٹکی پرالیکشن کمیشن نے دیا نوٹس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم کو شوکاز نوٹس پر رد عمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گھوٹکی میں میڈیا سے کوئی گفتگو نہیں کی اورروایتی سیاستدانوں کی طرح ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات بھی نہیں کیے، فردوس عاشق اعوان نے دعویٰ کیا کہ سندھ حکومت انتخاب سے قبل دھاندلی میں ملوث ہے ،سندھ حکومت کے وزرا کی انتخابی مہم کے لیے ڈیوٹیاں لگائی گئیں ،بڑی تعدادمیں نوکریاں،پیکیج اورترقیاتی منصوبوں کےاعلان کیےگئے، فردوس عاشق اعوان نے سوال اٹھایا کہ الیکشن کمیشن بےضابطگیوں پرکیوں خاموش ہےنوٹس کیوں نہیں لیاجارہا؟
وزیراعظم عمران خان کاعلی محمد خان مہر کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت
واضح رہے کہ وزیراعظم تحریک انصاف کے رکن اسمبلی علی محمد خان مہر کی وفات پر گھوٹکی گئے تھے اور ان کے بھائی سے تعزیت کی تھی جس پر پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن مٰیں وزیراعظم کے خلاف درخواست دی تھی الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا تھا.