وزیراعظم حاضر ہو،دورہ گھوٹکی پرالیکشن کمیشن نے دیا نوٹس

0
82

وزیراعظم عمران خان کے لئے بڑی مشکل، گھوٹکی جانے کے بعد پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تو الیکشن کمیشن نے وزیراعظم سے جواب طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان کاعلی محمد خان مہر کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس بھیوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گھوٹکی میں ضمنی انتخاب کےشیڈول کےاعلان کے بعد وزیراعظم عمران خان کا دورہ قوانین کی خلاف ورزی ہے،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نےکوڈ آف کنڈکٹ پیرا17کی خلاف ورزی کی،وزیراعظم اس پر سات دن کے اندر جواب داخل کریں،ریجنل الیکشن کمشنر عبدالرحمان نے پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالباری پتافی کی درخواست پر وزیراعظم کو نوٹس جاری کیا.

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز گھوٹکی کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی علی محمد خان مہر کی وفات پر ان کے بھائی اور بیٹوں سے تعزیت کا اظہار کیا تھا، وزیراعظم نے دورہ اسوقت کیا جب الیکشن کمیشن علی محمد خان مہر کی وفات کے بعد خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا اعلان کر چکا تھا، الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 205 پر ضمنی انتخاب 18 جولائی کو ہوگا .

 

واضح رہے کہ وفاقی وزیر علی محمد خان مہر نے این اے 205 گھوٹکی سے الیکشن لڑا تھا اور جیتے تھے ، تحریک انصاف کی حکومت نے انہیں وفاقی وزیر بنایا تھا، سردار علی محمد خان پرویز مشرف دور میں 2002 سے 2004 تک سندھ کے وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں.2018 کا الیکشن علی محمد خان مہر آزادانہ طور پر جیتے تھے بعد ازاں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی.

Leave a reply