تزکیہ نفس کے لئے نیک افراد کی صحبت اختیار کرنی چاہئے،رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو

تزکیہ نفس کے لئے نیک افراد کی صحبت اختیار کرنی چاہئے،رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مہینہ میں سوشل میڈیا کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر جاری ہے، آج چوبیسویں روزے کے افطار ٹرانسمیشن کا آغاز ہو چکا ہے

رمضان ٹرانسمیشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی گئی، افطار ٹرانسمیشن میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے ہمراہ علماء کرام گفتگو کر رہے ہیں. آج کی ٹرانسمیشن میں چوبیسواں پارہ خلاصہ قرآن، رمضان اور پاکستان سمیت دیگر موضوعات پر بات چیت کی جا رہی ہے

لندن سے نجم شیراز کا کہنا تھا کہ بابر صاحب اٹھارہ سال کی عمر میں امریکہ چلے گئے تھے ، وہاں پر انکو تھا کہ میں خود کسی مقام پر پہنچوں اور ایک جگہ کام شروع کیا،کئی کام کئے اس دوران جس بلڈنگ میں وہ رہتے تھے،وہاں ساؤتھ افریقہ والے احمد یدار رہتے تھے، کچھ سوالات کی بات ہوئی، تو جو صاھب جمعہ پڑھاتے تھے انکے پاس چلے گئے، پہلا سوال کیا کہ جو کتاب موسی، عیسیٰ پر نازل ہوئی وہ بدل گئی، اور بھی بڑے سوال کئے. تو معلم صاحب نے کہا کہ آپ جمعہ والے دن مسجد میں آئیں اور اسدن بات ہو گی، اس پر انہوں نے تحقیق کی،وہ چند دن سو نہیں سکے ، پھر قرآن کی طرف انہوں نے سٹڈی شروع کر دی، وہ ہر وقت قرآن مجید حتیٰ کی سفر کے دوران ٹرین میں بھی قرآن کو پڑھتے اور سٹڈی کرتے، پھر وہ دوستوں کو بتاتے کہ قرآن مجید پڑھنا شروع کر دو،

ایک کالر کے جواب میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ غریب کی مدد کرنے کے لئے کسی کی جیب نہیں کاٹنی چاہئے، اگر سیدنا عمر، حضرت علی کو پڑھا ہو اور دیگر صحابہ کرام کو پڑھا ہو تو ایسے سوال نہیں کریں گے، اعمال کا دارومدار نیت پر ہے

حافظ عرفان اللہ کا کہنا تھا کہ غریب کی مدد کے لئے امیر کی جیب کاٹنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اچھے بندوں کی صحبت یہ انسانی زندگی کے لئے اہم کردار ادا کرتی ہے، اچھے لوگوں کی صحبت میں بیٹھنا چاہئے،

نجم شیراز کا کہنا تھا کہ جو سب سے اہم بات ہے کہ تزکیہ نفس انسان کو کیسے پتہ چلے گا کہ اسے تزکیہ کی ضرورت ہے، جس دن کسی کو احساس ہونا شروع ہو جائے کہ میں کیوں برا سوچتا ہوں کیوں گناہ کرتا ہوں اسکا مطلب ہے کہ اسکو تزکیہ کی سمجھ آ گئی ہے اور وہ اسکی طرف مائل ہو رہا ہے، میں کہوں میں بالکل ٹھیک ہوں لیکن ایسا نہیں ہے، اللہ نے جو طریقہ رکھا اس کے مطابق جب تک خود کا علاج، تزکیہ نہین کروں گا وہ نہین ہو گا، نفس کا تزکیہ کس قسم کا ہے اسکا جاننا بھی ضروری ہے،

نجم شیراز کا مزید کہنا تھا کہ ایمان پہلے سوچ کا ہے، تزکیہ پھر سوچ کا ہے پھر وہ بدن پر آکر پریکٹیکلی ہوتا ہے، انسان کے جسم میں فجور اور تقویٰ ہے، اللہ نے سورۃ شمس میں بیان کیا، اسوۃ حسنہ یہ ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کریں،ا نہوں نے تزکیہ بارے کو کہا اس کو فالو کریں،

ڈاکٹر محمد عمران کا کہنا تھا کہ نفس امارہ کو نفس لوامہ پر فوقیت ہے، نفس کی بیماریاں اسکے لئے ڈاکٹر کی ضرورت ہے، کنسلٹنٹ بھی ضروری ہے اس میں خوبی ہوتی ہے کہ وہ پن پوائنٹ پر پہنچ کر بتاتا ہے، نفس کی بیماریوں کا علاج ضروری ہے، ترک رزائل کہتے ہین اس کو ، ایک شخص نے ارادہ کیا کہ وہ شراب پئے گا وہ شراب خانے پہنچ گیا ،گلاس پکڑالیکن اس نے نہیں پیا، اس نے گناہ نہین کیا لیکن اسکے لئے اسکے اندر رغبت ہے کہ کاش یہ چیز جائز ہوتی، کنسلٹنٹ رغبت کو ختم کر دیتے ہین، انسان مکمل طور پر اللہ کی طرف رجوع کر لیتا ہے

ڈاکٹر محمد عمران کا مزید کہنا تھا کہ ترک رزائل کا دوسرے لفظوں میں کہیں کہ نیچے گند اوپر پھول ہیں، کچھ دن خوشبو لیکن پھر بدبو آئے گی، ترک رزائل یہ ہے کہ گند اٹھا دیں تو ایک پھول کی خوشبو بھی کئی دن آئے گی،نفس کی مرغوب چیزیں ، رغبت والی چیزیں تین ہیں، زن،ززر اور زمین ، مشرکین مکہ کے پاس یہی ہتھیار تھے جب نبی کریم کو لالچ دیا گیا تو آپ نے کہا کہ میرے ہاتھ پر سورج ، چاند رکھ دیا جائے تو ایسا نہیں ہو گا، یہ حقیقت ہے کہ دولت گرا دیتی ہے،بڑے لوگ زمین اولاد کے نام نہیں کرواتے پھر انکی اولاد بھائی لڑتے رہتے ہیں، نفس کی مرغوب چیزوں سے ہی بیماریاں حسد و دیگر پھیلتی ہیں.

حافظ عرفان اللہ کا کہنا تھا کہ امارہ کا لفظ امر سے ہے، نفس امارہ انسان کو برائی کا حکم دیتا ہے،نفس لوامہ انسان کو ملامت کر رہا ہوتا ہے، تیسری سٹیج اس میں اچھے اور بری چیزوں کا شعور پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے، جب اچھے کاموں کی طرف متوجہ ہوتا ہے تو وہ تزکیہ نفس کر لیتا ہے،

ڈاکٹر محمد عمران کا کہنا تھا کہ نیک لوگوں کی صحبت میں بیٹھنا فائدے مند ہے،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ افسوس، جو لوگ قرات کرتے ہیں وہ محنت نہیں کرتے، جب میں مصری قاریوں کو سنتا ہوں تو آدمی کا دل کرتا ہے کہ مین مسجد میں چلا جاؤں ، مصری قاری کی تلاوت سنیں گے تو زمین آسمان کا فرق محسوس ہو گا، اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو چن لیا ہوتا ہے

https://www.youtube.com/watch?v=Uef2f9wVhKU

نجم شیراز کا کہنا تھا کہ بالکل اس پر محنت کرنی چاہئے،

مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کیو موبائل کے تعاون سے پیش کی جارہی ہے، سحری و افطاری کے اوقات میں علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اس ٹرانسمیشن میں شرکت کررہی ہیں.

رحمت ہی رحمت،پاکستان کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن کا بنیں حصہ اور پائیں انعامات

رمضان المبارک کے مبارک مہینے کی پر نور ساعتون میں "رحمت ہی رحمت” کا حصہ بننے کے لیے ابھی سے مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور گھنٹی کے نشان کو دبائیں تاکہ آپ کو برقت اور تازہ ترین معلومات اور اپ ڈیٹس ملتی رہیں.

رمضان ٹریننگ کا مہینہ، باقی 11 ماہ بھی رمضان کی طرح گزاریں، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن مین گفتگو

سود اللہ کے ساتھ جنگ،توکل کرنا سیکھیں، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں حافظ کاظم رضا نقوی کی گفتگو

حسد سے بچنے کیلئے کیا کریں؟ رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مفتی ریاض جمیل نے بتا دیا

برطانیہ میں لاک ڈاؤن کب تک کھلے گا، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں برطانیہ سے سینئر صحافی اظہر جاوید کی گفتگو

حضرت خدیجۃ الکبریٰ کی زندگی نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کیلیے بھی مشعل راہ، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں گفتگو

مسلمان اپنے رول ماڈل کے مطابق زندگی گزاریں تو انکی زندگی سنور جائے، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو

سحری و افطاری میں کیا کھاتا ہوں؟ معروف اداکار فیصل قریشی نے رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں بتا دیا

Comments are closed.