باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکرسرداربابر موسیٰ خیل کی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے
اجلاس میں شرکت کے لیے اراکین بلوچستان اسمبلی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں بلوچستان اسمبلی اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا گیا ایوان میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریکارڈ قائم مقام اسپیکر کو پیش کیا گیا ،قدوس بزنجو کو 39 ووٹ مل گئے، بلا مقابلہ نئے قائد ایوان منتخب ہو گئے
قائد ایوان کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کے دوران ایوان کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے گئے تھے،وزیراعلیٰ کی حمایت کرنے والے ووٹرز نے رجسٹر پر دستخط کئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی بابر موسی خیل نے اعلان کیا کہ عبدالقدوس بزنجو کو 39 ووٹ ملے
قبل ازیں وزارت اعلیٰ کے امیدوار قدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی پہنچ گئے عبدالرحمان کھیتران صالح بھوتانی و دیگر اراکین بھی اسمبلی پہنچ گئے قائد ایوان اعتماد کاووٹ لینے کے بعد خطاب کریں گے
رکن قومی اسمبلی اصغر خان اچکزئی نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدوس بزنجو کو وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں،امید ہے قدوس بزنجو سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، یار محمد رند نے کہا کہ امید ہے نئے قائد ایوان جام کمال کے رویہ کواختیار نہیں کریں گے، بی اے پی کے اتحادی ہیں ، مل کر کام کریں گے ،جو فیصلہ عوام کے حق میں نہ ہوا ، ہم ساتھ نہیں ہونگے،سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ قدوس بزنجو کی حمایت کرونگا،جب وزیر اعلیٰ بنا تو مجھ پر اپوزیشن کا بہت پریشر تھا، بلوچستان روایات کی سرزمین ہے ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی ایم پی اے اختر حسین لانگو ایم پی اے احمد نواز بلوچ ایم پی اے بابو رحیم مینگل و دیگر نے نو منتخب وزیراعلیٰ کو مبارکباد دی ہے
ظہور بلیدی نے کہا کہ قدوس بزنجو کووزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں،تحریک عدم اعتماد میں کسی کی ہار یا جیت نہیں جمہوری عمل ہے،جام کمال کے دور میں 162 بلین کے پروجیکٹس منظور کیے گئے،جام کمال کے دور حکومت میں 105 بل منظور کیے گئے،نئے قائد ایوان کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،
عبدالقدوس بزنجوآج وزیراعلیٰ بلوچستان کا حلف اٹھائیں گے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے بلامقابلہ انتخاب کے بعد کو گورنر ہاﺅس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ گورنر بلوچستان سید ظہورآغا قدوس بزنجو سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیں گے۔حلف برداری کی تقریب میں اراکین اسمبلی، سیاسی جماعتوں کے رہنما اور سول و ملڑی حکام شرکت کریں گے۔
گورنرپنجاب چودھری سرور سے نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان کا رابطہ ہوا ہے عبدالقدوس بزنجونے چودھری سرورکوتقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گورنرپنجاب چودھری سرورحلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے
سال 2018 کے عام انتخابات میں عبدالقدوس بزنجو آواران سے بلوچستان عوامی پارٹی کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے۔ انہیں سپیکربلوچستان اسمبلی کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔عبدالقدوس بزنجونے کہا ہے کہ بلوچستان کی تمام پارٹیوں کا اعتماد پر مشکور ہوں، اب منانے کیلئے کوئی نہیں رہ گیا، حلف لینے کے بعد باتیں نہیں عملی کام نظر آئے گا
وزیراعلیٰ بلوچستان نےواقعی اپنے عہدے سے استعفی دے ہی دیا:پشین گوئی بھی عین پوری ہوئی
بلوچستان کابینہ تحلیل، غفور حیدری مٹھائی کھانے پہنچ گئے، نیا وزیراعلیٰ ہو گا کون؟
بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سردار عبدالرحمان کھیتران کا کہنا ہے کہ کہ جام کمال کے مشکور ہیں کہ انہوں نے استعفی دے کر پارٹی کو بچا لیا جام کمال اب بھی ہمارے بڑے ہیں ہم ان سے مشاورت جاری رکھیں گے ایک نئی طرز کی حکومت قائم کریں گے جس کا مظاہرہ جلد ہوگا