چین کی ٹیلیویژن بنانے والی کمپنی ٹی سی ایل نے دنیا کا پہلا فولڈ اینڈ رول ایبل اسمارٹ فون پیش کردیا۔
باغی ٹی وی : فولڈ این رول نامی یہ اسمارٹ فون ایسی منفرد ڈیزائن ہے جس میں ڈسپلے کے طریقے کو2 مختلف انداز میں پھیلایا گیا ہے۔
فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فی الحال یہ اسمارٹ فون ایک پروٹوٹائپ یا کانسیپٹ ڈیزائن ہے جسے مارکیٹ میں لانے کے لیے کمپنی کو کچھ وقت درکار ہے مگر کمپنی کی جانب سے 2021 میں کسی وقت ایک لچکدار اسکرین والا فون ضرور متعارف کرایا جائے گا۔
فولڈ این رول میں آؤٹ ورڈ فولڈر اور ایک رول ایبل میکنزم موجود ہے جو فون کی اسکرین کو پھیلاتا ہے۔
فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل
ہی فون دکھنے میں 6.87 انچ اسکرین کا ہے تاہم فون کی اسکرین فولڈ کرنے پر 8.85 انچ تک ہوسکتی ہے اور اس طرح اب تک سب سے بڑی اسکرین والا فولڈ ایبل فون بھی ہے مگر رول ایبل میکنزم سے یہ اسکرین 10 انچ کی ہوجاتی ہے، یعنی یہ فون اپنی شکل بدل کر 10 انچ کے ٹیبلیٹ کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔
فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل
واضح رہے کہ ٹی سی ایل کی ملکیت رکھنے والی کمپنی سی ایس او ٹی چین میں ڈسپلے تیار کرنے والی بڑی کمپنی ہے، جس نے 2019 کی آخری سہ ماہی میں لچکدار او ایل ای ڈی پینل بنانے شروع کیے تھے۔
اس نئے کانسیپٹ فون کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ فولڈ این رول جیسی تھری ان ون ڈیوائسز کو کمرشل بنیادوں پر تیار کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہوگا۔