انگلش کپتان بین اسٹوکس کی جانب سے چائے کی تعریف نے پاکستانیوں کو”ٹی از فنٹاسٹک” کی یاد دلا دی۔

باغی ٹی وی : پنڈی ٹیسٹ میچ کے حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس سے چائے سے متعلق سوال کیا کہ چائے کیسی تھی؟-

پی اے ایف وائٹ نے 31 ویں چیف آف دی ایئر اسٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ ٹرافی جیت لی

بین اسٹوکس سوال سن کر کچھ دیر کیلیے رکے اتنی دیر میں صحافیوں کی جانب سے انہیں ٹی از فنٹاسٹک کا جملہ یاد دلایا گیا بین اسٹوکس نے کچھ یاد آنے پر ہنستے ہوئے صحافی کا سوال دہرایا، اور کہا کہ ’ٹی واز بریلینٹ‘۔


انگلش کپتان کی جانب سے چائے کیلیے تعریفی جملے نے سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کو ایک بار پھر”ٹی از فنٹاسٹک کی یاد دلادی۔
https://twitter.com/rafihamdard944/status/1599824212167794688?s=20&t=pbsGFAV-4qsgIi2sa7YGWQ
صارفین نے بین اسٹوکس کے جملے کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے جملے سے جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی از فنٹاسٹک سے ٹی واز بریلیٹ تک-


ایک صارف نے بین اسٹوکس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بین اسٹوکس کو بھی اس بارے میں پتہ ہے۔

https://twitter.com/s57007270/status/1599970039259889670?s=20&t=C9oZI8_lYGYriJCW56EGqQ
ایک اور صارف کا کہنا ہے کوئی پڑوسیوں سے بھی پوچھ لو کہ چائے کیسی تھی؟


واضح رہے کہ’ٹی از فینٹاسٹک’ ایک ایسا جملہ ہے جسے بھارتی فضائیہ اور بھارتیوں سمیت دنیا بھر میں یاد رکھا گیا لیکن اس کی وجہ یہ نہیں تھی کہ بھارتی پائلٹ کو پاکستانی چائے پسند آئی بلکہ وہ سرپرائز ہے جو کہ پاک فضائیہ 27 فروری 2019 کو بھارت کو دیا تھا۔

پاک فضائیہ کے سرپرائز کے بعد پاک فوج نے تباہ ہونے والے بھارتی لڑاکا طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو پکڑا تھا اور عوامی تشدد سے بچا کر اسے نہ صرف طبی امداد دی بلکہ گرما گرم چائے کا کپ بھی پلایا تھا۔

بھارتی پائلٹ نے چائے کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ “ٹی از فنٹاسٹک” جس کے بعد یہ جملہ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہوا جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ ٹیسٹ میرے کیریئر کا بہترین میچ تھا ایسی پچ پر میچ جیتنا بہت اسپیشل تھا،انگلش…

Shares: