2 اسکولوں کے اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق، اسکول سیل
مظفرگڑھ۔. ضلع مظفرگڑھ کے سرکاری سکولوں کے 2اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،سکولوں کو 10 روز کے لیے سیل کرکے متاثرہ اساتذہ کو قرنطینہ کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کے مطابق مظفرگڑھ ضلع کے 2 گرلز اسکولوں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول بیٹ رائعلی اور گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول بیٹ لسکانی والا کی اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ایک ٹیچر تحصیل مظفرگڑھ اور دوسری ٹیچر تحصیل جتوئی کے اسکول میں پڑہا رہی تھی، دونوں اسکولوں کو دس یوم کیلئے بند کر دیا گیا۔ متاثرہ سکولوں کے تمام اساتذہ اور بچوں کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ۔