لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ ٹیم میں کوئی حقیقی فاسٹ باؤلر ہی نظر نہیں آ رہا۔

باغی ٹی وی : وقار یونس نے کہا کہ میں میڈیم پیسرز، سلو میڈیم پیسرز اور آل راؤنڈرز دیکھ رہا ہوں، کوئی حقیقی فاسٹ بائولر ہی نظر نہیں آ رہا اسٹیڈیمز میں شائقین پاکستانی فاسٹ بائولرز کو 150 کلومیٹر کی رفتار سے بولنگ کرتے دیکھنے کیلئے آتے تھے،اس بار مجھے تو ایسا کچھ دکھائی نہیں دیا، ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی برق رفتار باؤ لرز موجود نہیں، بعض انجرڈ ہیں، ماضی میں کبھی ایسی صورتحال ہوتی تو متبادل باؤلرز کی بھی کمی نہیں ہوتی تھی۔

سابق کپتان نے کہا کہ یقینی طور پر نہیں بتا سکتا کہ شاہین شاہ آفریدی کا کیا مسئلہ ہے، کبھی وہ 145 کی رفتار سے باؤلنگ کرتے ہوئے سوئنگ بھی کرنے میں کامیاب ہوتے تھے، اگر فٹ نہیں تو کھیل سے دوری اختیار کرکے بحالی کی کوشش کریں۔

دوسری جانب اکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد آج میلبرن سے وطن واپس روانہ ہوں گے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں ڈاکٹرز سے مشورے کے بعد ان کا ری ہیب پلان ترتیب دے دیا ہے جو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا، خرم شہزاد پرتھ ٹیسٹ میں ان فٹ ہوگئے تھے۔

Shares: