قائداعظم ٹرافی، پہلے سیزن کے بعد کونسی ٹیم کہاں کھڑی ہے ؟

قائداعظم ٹرافی 2019-20 کے پہلے سیزن کا احتتام ہو گیا اور پواائنٹس ٹیبل پر پنجاب کی دونوں ٹیمیں چھائی ہوئی ہیں ، اظہر علی کی قیادت میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ ناردرن اور بلوچستان کے خلاف میچ میں فتوحات سمیٹنے والی سنٹرل پنجا ب کی ٹیم اب تک 67 پوائنٹس حاصل کرچکی ہے۔

سندھ کرکٹ ٹیم کو شکست دینے والی سدرن پنجاب کی ٹیم شان مسعود کی قیادت میں 50 پوائنٹس حاصل کرچکی ہے۔ سدرن پنجاب پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

تیسری پوزیشن پر موجود خیبرپختونخوا کی ٹیم 42 پوائنٹس حاصل کرچکی ہے۔ ادھر سندھ ، بلوچستان اور ناردرن کی ٹیمیں بالترتیب چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔

چار روزہ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز 20 روز بعد ہوگا۔اس دوران اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ جاری رہے گا۔

قائداعظم ٹرافی کا دوسرا مرحلہ 28 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

Comments are closed.