ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیمیں پنجہ آزمائی کرنے کے لیے تیار

0
31

لاہور:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیمیں پنجہ آزمائی کرنے کے لیے تیار ،اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آج سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں 6 کوالیفائرز اور رینکنگ پر موجود نویں اور دسویں نمبر کی ٹیمیں بنگلا دیش اور سری لنکا شریک ہوں گی۔

17 سے 22 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس مرحلے سے چار ٹیمیں دیگر ٹاپ 8 ٹیموں کو سپر 12 میں جوائن کریں گی اور سپر 12 معرکہ 23 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

اتوار 17 اکتوبر کو پہلا میچ پاپوا نیو گنی اور میزبان عمان کے درمیان مسقط میں ہوگا جبکہ اسی میدان پر دوسرا میچ بنگلا دیش اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی جبکہ دیگر ٹیمیں یہ ٹرافی اپنے نام کرنے کیلئے کوشاں ہوں گی۔

یہ کشمکش اگلے چار ہفتوں تک جاری رہے گی اور15 نومبر کو چیمپئن کا فیصلہ ہوجائے گا۔

دوسری طرف پاکستان نے اپنی قومی ٹیم کے لیے قومی پرچم کے سبز رنگ کے ساتھ مسلّمہ جرسی متعارف کروا کرقومی ٹیم کے کھلاڑیوں کوایک نیا حوصلہ دیا ہے

Leave a reply