مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ:پشاور سے لائی گئی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، خاتون منشیات فروش گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیورو چیف شاہد ریاض) سیالکوٹ پولیس نے...

بھارتی فوجی تنصیبات کی معلومات پاکستان کو دینے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

امرتسر(باغی ٹی وی)بھارتی فوجی تنصیبات کی تصاویر اور خفیہ...

پاک بھارت کشیدگی:وزارت خارجہ میں غیرملکی سفرا کا اہم اجلاس طلب

پاک بھارت کشیدگی پر وزارت خارجہ میں غیرملکی سفرا...

بھارتی بیانیہ انتہائی خطرناک اور غیرذمہ دارانہ ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر...

طیفا ان ٹربل نیٹ فلیکس پر بھی دستیاب

اداکار و گلوکار علی ظفر اور مایا علی کی جولائی 2018 میں ریلیز ہونے والی رومینٹک کامیڈی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کو شائقین اب دنیا کی سب سے بڑی آن لائن اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس پر بھی دیکھ سکیں گے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستانی اداکار علی ظفر اور مایا علی کی سپرہٹ فلم’ طیفا ان ٹربل ‘کو نیٹ فلیک پر بھی ریلیز کر دیا گیا ہے فلم کے شائقین اب نیٹ فلکس پر بھی دیکھ سکیں گےاس حوالے سے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر اعلان کیا

علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ گذشتہ سال دنیا بھر میں ریلیز ہونے کے بعد ’طیفا ان ٹربل‘اب نیٹ فلکس پاکستان پر بھی دستیاب ہے

2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ میں علی ظفر اور مایا علی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا فلم ن نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے اچھی کمائی کی تھی اور باکس آفس پر سپر ہٹ قرار پائی تھی

پاکستان میں دھوم مچانے کے بعد طیفا ان ٹربل کو خلیجی ممالک سمیت یورپ، امریکا و ایشیا میں بھی ریلیز کیا گیا تھا اور فلم نے دیگر ممالک میں بھی اچھی کمائی کی تھی

یاد رہے کہ فلم ’طیفا ان ٹربل‘ میں علی ظفر، مایا علی، جاوید شیخ، فیصل قریشی، محمود اسلم اور نیئر اعجاز نے اہم کردار کیا تھا جبکہ فلم کی ہدایت کاری احسن رحیم نے کی تھی