چکوال۔ (اے پی پی) تھنیل پھاٹک تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میں تین افراد کیخلاف دھوکہ دہی سے کار ہتھیانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نسفا عجائب ولد عجائب خان سکنہ میاں مائرنے درخواست دی کہ اس نے اپنی گاڑی ٹیوٹا کرولا GLI نمبری AKC 065 ملزمان سردار امیر خان ولد سردار مشتاق حسین سکنہ کوٹ چوہدریاں، کامران الحق ولد مظہر الحق سکنہ ستوال اور ضیاء ستوال کو بطور امانتاً عرصہ تین ماہ کیلئے دے رکھی تھی اور عرصہ پورا ہونے پر واپسی کا مطالبہ کرنے پر ملزمان ٹال مٹول کرتے رہے جو بعد میں معلوم ہوا کہ ملزمان نے گاڑی فروخت کردی ہے۔سب ا نسپکٹر سید محمد حسنین نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تین افراد کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج، کیا چیز ہتھیائی جان کر ہوں حیران
Shares: