تین بار وزیر اعظم ، 84 سالہ ارب پتی کورونا سے آخری سانسوں میں بھی کم سن طوائف کے مقدمے سے نہ بچ سکا

باغی ٹی وی : اٹلی کے 84 سالہ ارب پتی اور میڈیا ٹائکون حالیہ برسوں میں صحت خرابی سے دوچار ہے .. اور ایسے الزام کی پاداش میں مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں . جو کہ اس حالت میں ان پر مسلط ہے .
بدھ کو اٹلی کے سابق وزیر اعظم سلویو برلسکونی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، ان کے وکیل نے بدھ کے روز میڈیا "بنگا بونگا” پارٹیوں کے بارے میں تازہ ترین عدالت میں سماعت کے دوران بتایا۔

میلان میں ہونے والی سماعت کے دوران ان کے وکیل فیڈریکو سیکونی نے کہا ، "صحت کی خرابی کی وجہ سے ، برلسکونی پیر کی صبح سے ہی اسپتال میں داخل ہیں

دہائیوں سے بطور بزنس مین اور تین بار وزیر اعظم کی حیثیت سے اٹلی میں عوامی زندگی پر حاوی رہنے والے 84 سالہ ارب پتی اور میڈیا ٹائکون کو حالیہ برسوں میں صحت کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جنوری میں ، برلسکونی جسے 2016 میں دل کی سرجری ہوئی تھی – دل کی تکلیف کے سبب موناکو کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ گذشتہ ستمبر میں وہ کوویڈ 19 کے ساتھ 11 دن اسپتال میں داخل تھے۔

بدھ کے روز ، برلسکونی کی فورزا اٹلیہ پارٹی کے ایک ذریعے نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے اس سے قبل اسپتال میں پہلے سے طے شدہ ٹیسٹ کروائے تھے ، انہوں نے مزید کہا کہ برلسکی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

ہسپتال میں داخل ہونے کے باوجود بھی برسلونی نے مقدمے میں تاخیر کا مطالبہ نہیں کیا .

یہ سماعت برلوسکونی کی بدنام زمانہ "بنگا بونگا” پارٹیوں اور مبینہ طور پر کم عمر طوائف روبی کریمہ کے متعلق تھی یہ طوائف "دل چرالینے والی ” کے طور مشوری تھی اس سلسلے میں ان کا طویل طرین مقدمہ چل رہا ہے .

اس تحقیقات میں برلسکونی کے گواہوں کو فریقین پر خاموشی اختیار کرنے کے لئے مبینہ پیسے دینے کا بھی الزام ہے .

استغاثہ کا کہنا ہے کہ برلسکونی نے 2011 سے 2015 کے درمیان مختلف لوگوں کو 10 ملین یورو ادا کیے۔ مبینہ طور پر سات ملین یورو روبی کے پاس گئے ، جو پارٹیوں میں حصہ لینے کے دوران نابالغ تھیں۔

برلسکونی نے ہمیشہ کہا ہے کہ ان کے خلاف تحقیقات کو سیاسی رنگ دیا جارہا ہے اور سیاسی مخالفت کی وجہ سے مجھے نشانہ بنایا جا رہا ہے.

Shares: